نتیجہ خیز آغاز
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۸، صفحہ ۴۶
خبر نامہ اسلامی مرکز - 261
• سماج میں امن و بھائی چارہ پھیلانے کے لیے حکومت یوپی نے نیشنل میڈیکل کالج سہارن پور اور سی پی ایس، سہارن پور کے اشتراک سے ایک پروگرام، پیغام محبت کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں حکومت یوپی کے کئی وزراء شامل ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم خان (پرنسپل نیشنل میڈیکل کالج اور سی پی ایس کے ایگزیکٹو ممبر) نے پروگرام میں امن و بھائی چارہ کے موضوع پر ایک تقریر کی، اور پروگرام میں موجود تمام مہمانان و سامعین کے درمیان ہندی ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ یہ پروگرام 4 اکتوبر 2018 کو منعقد ہوا۔ • راشٹر سنت ٹکڑوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے ہال میں 17 اکتوبر 2017 کو مفسر قرآن و داعی عبد الكريم پاریکھ کی یاد میں ایک جلسہ کیا گیا تھا۔ اس یادگاری جلسہ کے خصوصی مقرر سابق الیکشن کمشنر آف انڈیا، مسٹر ایس وائی قریشی تھے۔ اس موقع پر ناگپور سی پی ایس ٹیم نے سامعین کے درمیان مراٹھی ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیا، اور سی پی ایس مشن کا تعارف کروایا۔
• مسٹر حمید اللہ حمید، مسٹر اے ایم باندے اور مسٹر منظور تانترے، مسٹر جاوید بیگ، اور مسٹر سجاد ڈینٹڈ اصحابان (سی پی ایس، کشمیر چیپٹر ) نے 9 اکتوبر 2017 کو سری نگر میں دو پروگراموں میں شرکت کی۔ یہ دونوں پروگرام بالترتیب سری نگر کے ہوٹل للت پیلیس اور SKICC میں منعقد ہوئے تھے۔ ان پروگراموں میں مزجموبہ مفتی (سی ایم جموں اینڈ کشمیر)، نوبل انعام یافتہ مسٹر کیلاش ستیارتھی پرکاش مسٹر سی کے پرساد (صدر پریس کونسل آف انڈیا)، ڈاکٹر سبھاش چندرا (ہیڈ زی میڈیا لمیٹیڈ)، وغیرہ، موجود تھے۔ ان تمام لوگوں کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔ اس کے بعد 10 اکتوبر 2017 کو مسٹر پر کاش دوبے (سکریٹری، پریس کونسل آف انڈیا) نے ایک وفد کے ساتھ اپنا گھر، بیروہ کا دورہ کیا۔ اس وقت انھیں سی پی ایس مشن اور اپنا گھر سے متعارف کروایا گیا انھوں نے اس پیس فل مشن کو کافی سراہا۔ آخر میں انھیں ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر دیا گیا۔ واضح ہو کہ اپنا گھر سی پی ایس کے بہت ہی ایگزیکٹو ممبر مسٹر حمید اللہ حمید کی نگرانی میں چلنے والا یتیم خانہ اور پیس فل سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اس کے علاوہ سی پی ایس کشمیر کے ایک ممبر، جناب فاروق خان صاحب نے کشمیر میں حکومت ہند کے انٹر لوکیٹر (Interlocutor) مسٹر دنیشور شرما کو ہندی ترجمہ قرآن دیا۔ یاد رہے کہ مسٹر فاروق خان صاحب پہلے مسلح تنظیم جے کے ایل ایف کے کمانڈر تھے۔ اسی طرح کشمیر میں الرساله مشن سے متاثر ہو کر مسلح جد و جہد کا راستہ ترک کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔
• ودیا جیوتی کالج آف تھیولوجی، نئی دہلی میں سی پی ایس دہلی کے ممبران، مسٹر رجت مہوترا، رمز ماریہ خان، مسز صوفیہ خان، مز نغمہ صدیقی، اور مولانا فرہاد احمد نے 17 اکتوبر 2017 کو رکچن تھیالوجی کے اسٹوڈنٹس کے سامنے قرآن،
‹ Previous page Next page › Contents of July 2018 All issues