نتیجہ خیز آغاز
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۸، صفحہ ۴۵
بعد سیاسی اقتدار کا ملنا۔ انڈیا میں اس سے مختلف ماڈل اختیار کیا گیا۔ ساوتھ افریقہ میں جو ماڈل اختیار کیا گیا، وہ مختصر طور پر یہ تھا کہ پہلے ایجوکیشن اور اس کے بعد سیاسی اقتدار۔ اس کے برعکس، انڈیا میں جو طریقہ اختیار کیا گیا، وہ یہ تھا کہ پہلے سیاسی اقتدار اس کے بعد تعلیم۔ ترتیب کار میں اسی فرق کی بنا پر یہ ہوا کہ انڈیا 1947 میں آزاد ہو گیا، جب کہ ساوتھ افریقہ بہت بعد میں 1994 میں آزاد ہوا۔ مگر نتیجہ بتا تا ہے کہ ساوتھ افریقہ کو آزادی کے ساتھ ہی ترقی یافتہ ملک (developed nation) کی حیثیت حاصل ہو گئی، جب کہ انڈیا آزادی کے باوجود ابھی تک صحیح معنوں میں ترقی یافتہ نیشن کے درجے تک نہیں پہنچا۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ یہاں کے نوجوان آزاد ہندوستان کو چھوڑ کر انھیں ملکوں کی طرف چلے جا رہے ہیں، جن سے ان کے لیڈروں نے آزادی حاصل کی تھی۔
یہ ماڈل اسلام کی اسپرٹ کے مطابق ہے۔ میرے مطالعے کے مطابق، اسلام میں بھی اسی ماڈل کو اختیار کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کو "حطیم ماڈل‘‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ نے مکہ میں اپنے مشن کا آغاز کیا تو کعبہ کی عمارت اپنے ابراہیمی ماڈل پر نہ تھی، بلکہ کعبہ کی عمارت اُس تعمیری بنیاد پر موجود تھی، جس کو رسول اللہ کے زمانے کے مشرکین نے بنایا تھا۔ یعنی کعبہ کی عمارت دوتہائی رقبے پر قائم تھی، اور ایک تہائی رقبہ حطیم کی صورت میں خالی پڑا ہوا تھا۔ پیغمبر اسلام نے حطیم کے معاملے میں اسٹیٹس کو کا طریقہ اختیار کیا، اور کعبے کی موجود عمارت کو عملاً قبول کرتے ہوئے اپنے مشن کا آغاز کر دیا۔ قرآن میں حج کے تذکرے کے تحت یہ بیان آیا ہے: لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ (22:28) ۔ یعنی تا کہ وہ ان فائدوں کو دیکھیں جو ان کے لئے ہیں۔ اس آیت میں منافع (benefit) کا غالباً ایک پہلو یہ بھی ہے کہ لوگ حطیم کے تاریخی ماڈل کو دیکھیں، اور اس سے سبق لیتے ہوئے، غیر نزاعی بنیاد پر اپنے عمل کی منصوبہ بندی کریں۔ وہ اپنے کام کو وہاں سے شروع کریں، جہاں ہر قدم تعمیر کے ہم معنی ہو۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، آپ کو صرف یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کے نام سے بظاہر ایک ملک بن گیا ہے۔ بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کا جو نشانہ تھا، وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا، اور اس کا سبب یہی ہے کہ پاکستان کو بنانے میں ’’حطیم ماڈل‘‘ کا طریقہ اختیار نہیں کیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2018 All issues