نتیجہ خیز آغاز
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۸، صفحہ ۵۰
پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانے کے لئے کیا جائے۔ گویا کہ رب کائنات یہ اعلان کر رہا ہے کہ دعوت کا کام تم کرو، اور اس کا بل (bill) ہم ادا کریں گے۔ یہ بالکل نئی بات تھی جو میں نے اس سفر میں پائی ہے۔ اس سے مجھے اپنے لئے یہ سبق ملا کہ آج بطور ٹیچر مجھے جو آسانیاں حاصل ہیں، اور سماج میں جو قدر دانی ملی ہوئی ہے، ان تمام مواقع کو صرف دعوت کے لئے استعمال کرنا ہے، نہ کہ اپنے ذاتی فائدے کے لیے، اور ہر ایک داعی کو یہی کرنا چاہیے۔ دوسری اہم بات جو آپ نے ہمیں نصیحت کی، وہ یہ تھی کہ ہر داعی میں دو چیزوں کا موجود ہونا لازمی طور پر ضروری ہے۔ ایک یہ کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا، اور دوسرا یہ کہ اللہ کے بندوں سے محبت کرتے رہنا، چاہے ان کی طرف سے کسی بھی طرح کا برتاؤ ملے۔ جزاک اللہ مولانا صاحب۔ (ساجد احمد خان، سی پی ایس، ناگپور)
‹ Previous page Next page › Contents of July 2018 All issues