Al-Risala · September 2018 · page 46

سیکولرزم کیا ہے

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۸، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 263 –

• دعوتی اسفار : سینٹر فار اسلامک ریسرچ اینڈ اسٹڈیز (CIRS) کی جانب سے 7 جنوری 2018 کو ایک سیمینار سماجی عدل اور مساوات کے عنوان سے محمدن اسپورٹنگ کلب، ساکچی، جمشید پور میں منعقد کیا گیا۔ ادارہ کی طرف سے حافظ ابو الحکم محمد دانیال ( صدر سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹو سٹڈیز بہار و جھارکھنڈ) کو مدعو کیا گیا۔ اس دعوت پر ابو الحکم محمد دانیال صاحب نے جمشید پور کا دورہ روزہ سفر کیا، اور سیمینار میں جمشید پور ٹیم کے همراه شرکت کی اور موضوع پر خطاب کیا۔ سیمینار میں اعلیٰ تعلیم یافتہ برادران وطن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جنہوں نے خطاب کو بہت پسند کیا۔ پروگرام کے بعد حاضرین کو سیرت رسول (اردو، ہندی) The Age of Peace اور Leading A Spiritual Life بطور اسپرچول گفٹ دیا گیا۔ دوسرے دن 8 جنوری کو الحراء لائبریری میں ایک نشست دعوت کا طریقہ کار“ پر ہوئی ۔ جس میں جناب حافظ ابو الحکم محمد دانیال صاحب نے سوال و جواب کے انداز میں گفتگو کی۔ اس کے بعد جناب ایاز صاحب کی رہائش گاہ پر مختلف لوگوں کے ساتھ میٹنگیں ہوئیں، جن میں الرساله مشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد 13 سے 15 جنوری 2018 کو ارریہ اور پورنیہ کا تین روزہ دعوتی سفر ہوا۔ اس دعوتی سفر میں 3 اجتماعات کیے گئے اور 5 نشستیں ٹیم کی تربیت کیلئے رکھی گئیں۔ تین اجتماعات میں سے دو اعلیٰ تعلیم یافتہ برادران وطن کے لیے تھا، اور ایک مسلمانوں کے لیے۔ تمام پروگراموں کے بعد شرکت کرنے والے لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن و سیرت کی کتابیں اور دیگر دعوتی لٹریچر گفٹ کیے گئے۔ اس سفر میں حافظ ابو الحکم محمد دانیال صاحب کے ساتھ پٹنہ سے محمد عزیز الرحمن، محمد ثناء اللہ، محمد شہادت علی، محمد مشتاق، محمد حارث شریک ہوئے، اور ڈاکٹر محمد کمال، محمد تحقیق اور ڈاکٹر عمر صاحبان، ارریہ سے شریک ہوئے۔ • 4 مارچ 2018 کو سی پی ایس ممبئی ٹیم نے پونے کا سفر کیا۔ یہ سفر سوئزر لینڈ کے مسٹر حسنو (Husnu) سے ملاقات کی غرض سے کیا گیا تھا۔ مسٹر حسنو نے ابتدائی ایام میں یورپین ممالک کے اندر قرآن ڈسٹریبیوشن میں سی پی ایس انٹرنیشنل کی مدد کی تھی۔ وہ دو مہینے کے لیے پونے آئے ہوئے تھے۔ ان سے ممبئی ٹیم کی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات رہی۔ ان سے صدر اسلامی مرکز کے کتابوں اور دعوہ لٹریچر کو جرمن زبان میں ٹرانسلیٹ کرنے پر گفتگو ہوئی، اور ان کو بتایا گیا کہ فی الحال ہمارے پاس صرف جرمن ترجمہ قرآن اور واٹ از اسلام ہیں۔ انھوں اپنی فیملی کے ساتھ سی پی ایس کا بھر پور تعاون کرنے کا وعدہ کیا اور ساتھ ہی انھوں نے جرمن حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان دعوہ ورک کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

• 25 مارچ 2018 کو ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے کالسکر ٹیکنیکل کیمپس (پنويل، نئی ممبئی) میں انجینیر نگ، فارمیسی اور ایگریکلچر کے گریجویٹس کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس میں مہمان خصوصی

‹ Previous page Next page › Contents of September 2018 All issues

Printed page