Al-Risala · September 2018 · page 47

سیکولرزم کیا ہے

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۸، صفحہ ۴۷

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی تھے۔ اس میں سی پی ایس ممبئی کے ممبر محبوب ہنگلی نے شرکت کی، اور اپنے بھائی، ڈاکٹر عبد الرزاق ہنگلی ، جو کہ اس کیمپس کے ڈائریکٹر ہیں، کے تعاون سے وزیر موصوف، معزز شخصیات اور تمام مہمانوں کو ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر پیش کیا۔ تمام لوگوں نے بہت خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول فرمایا۔ اسی طرح انھوں نے 3 مئی 2018 کو ایک لائبریری کو تراجم قرآن (انگلش، ہندی، مراٹھی، کُنڑا، تیلگو اور پنجابی) بطور تحفہ دیا۔ لائبریرین ایک پنجابی لیڈی ہیں۔ محبوب صاحب نے لائبریرین کو بتایا کہ پنجابی ترجمہ بھائی ہر پریت سنگھ نے کیا ہے، اور وہ دمدمہ صاحب کے جتھے دار ہیں، تو ان کا جواب تھا کہ پھر تو قرآن میں ضرور کچھ اہم بات ہوگی۔

ساری دنیا میں قرآن کو پڑھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ نومبر 2017 کے خبر نامہ میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایمسٹرڈم کے ہوٹل میرٹ (Marriott) نے ڈاکٹر ثانی اشمین خان (ٹرسٹی سی پی ایس انٹرنیشنل، وڈائریکٹر گڈورڈ بکس، نئی دہلی) سے یہ درخواست کی تھی کہ ان کو اپنے ہوٹل روم کے لیے ترجمہ قرآن چاہیے۔ اس وقت ان کو فورا مطلوب تعداد میں ترجمہ قرآن بھیج دیا گیا تھا۔ لیکن دنیا میں قرآن کو پڑھنے کا رجحان اتنا زیادہ بڑھ چکا ہے کہ ہوٹل میں ٹھہرنے والے لوگ ہوٹل سے قرآن اٹھا کر لے گئے۔ اس کے بعد 15 مارچ 2018 کو دوبارہ ہوٹل مینیجر کا ای میل آیا ہے کہ ان کو دوبارہ 100 کاپی ترجمہ قرآن چاہیے۔ ان کو دوبارہ ترجمہ قرآن بھیج دیا گیا ہے : I really need more copies of the Koran. Many guests are taking away Koran copies with them. Many rooms are without the Koran. Can we get 100 copies. (Charith Perera, Manager, Courtyard by Marriott Amsterdam Airport)

25 مارچ 2018 بزم ادب کامٹی کے زیر اہتمام کتابوں کے اجرا کی ایک تقریب کامٹی میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں لفٹننٹ کرنل توقیر منتخب صاحب، سینئر سیکورٹی آفیسر آرڈینس فیکٹری ناگپور، نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر موصوف کو انگریزی ترجمہ قرآن، واٹ از اسلام، دی ایج آف پیس، اسپرٹ آف اسلام، انسان اپنے آپ کو پہچان اور خاندانی زندگی، کتابیں پیش کی گئیں۔ انہوں نے اسے خوشی سے قبول کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ وہ مولانا وحید الدین خان صاحب کو جانتے ہیں۔ محمد عرفان رشیدی صاحب (سی پی ایس ناگپور کامپٹی) نے ان سے کہا کہ آپ نے اپنی تقریر میں امت مسلمہ کو فرقہ بندی سے گریز کرنے اور متحد رہنے کے لیے کہا ہے۔ مولانا وحید الدین خان صاحب کا قول ہے کہ اختلاف کو ختم نہیں کیا جاسکتا، اختلاف کے باوجود متحد رہنا سیکھیے ۔ جواباً انہوں نے کہا بالکل درست بات ہے ایک خاندان میں دو بھائیوں کے خیالات مختلف ہوتے ہیں، لیکن وہ متحد رہتے ہیں۔

مسٹر جاوید احمد (سی پی ایس، کولکاتا) کے ایک فعال ممبر ہیں۔ مارچ (2018) کے مہینے میں ان کا اپنے آبائی

‹ Previous page Next page › Contents of September 2018 All issues

Printed page