Al-Risala · October 2018 · page 46

تخلیقی مشوره

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۸، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 264

☆ سی پی ایس انٹرنیشنل کے تحت جو اہم کام ہو رہا ہے، وہ ہے دنیا کے تمام انسانوں تک خدا کا پیغام ان کی قابل فہم زبانوں میں پہنچ جائے۔ اس سلسلے میں گڈ ورڈ بکس کی یہ کوشش رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں قرآن کے ترجمے شائع کیے جائیں۔ اب تک گڈ ورڈ بکس سے 20 سے زائد تراجم قرآن نیشنل وانٹرنیشنل زبانوں میں چھپ چکے ہیں۔ اب اس سلسلے میں ایک اور ترجمہ شامل ہو چکا ہے۔ فلپینو زبان (Filipino language) میں قرآن کا ترجمہ چھپ چکا ہے۔ فلپینو زبان فلپائن کی قومی زبان ہے۔ نیز سنہالی زبان میں ترجمہ قرآن حاصل ہو چکا ہے، اور جلد ہی اس کی چھپائی کا کام بھی شروع ہونے کی امید ہے۔ واضح ہو کہ سنہالی یا سنہالا زبان سری لنکا کی ایک اہم زبان ہے۔

☆ 5 مئی 2018 کو مشہور رائٹر اور سابق صحافی مسٹر آسولڈ پریرا (Oswald Pereira) صدر اسلامی مرکز کو اپنی کتاب بطور تحفہ دینے کے لیے آئے۔ انھوں نے ایک کتاب ترتیب دی ہے، اس کتاب کا نام ہے How to Create Miracles in Our Daily Life ۔ اس کتاب میں انھوں نے صدر اسلامی مرکز کے چھ مضامین شائع کیے ہیں۔ یہ کتاب اسپرچوئلٹی کے موضوع پر ہے۔

☆ 5 مئی 2018 کو انٹرنیشنل پیمانے پر امن اور روحانیت کے لیے کام کر رہے تین لوگوں کا ایک گروپ صدر اسلامی مرکز سے ملنے کے لیے ان کے آفس نظام الدین ویسٹ میں آیا۔ ان تینوں کے نام یہ ہے: مرکلشمین، مسٹر بین بولر (Ben Bowler) اور مریینی (Yanni)۔ یہ پیس اور اسپرچوئلٹی کے معاملات میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی، اور آخر میں انھیں صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔

☆ جناب عیاض احمد، سی پی ایس جمشید پور 31 مئی 2018 کو اطلاع دیتے ہیں کہ ٹیم ممبر جناب خالد صاحب (فاؤنڈر و صدر MSITI مینگو) نے سن رائز فاؤنڈیشن کی صدر مز دیپیکا موئترا کو ترجمۂ قرآن دیا۔ مرموئتر اسلام سے بہت متاثر ہیں، اور رمضان کے کچھ روزے بھی رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کو بہت شانتی ملتی ہے۔ اسی طرح 9 جون 2018 کو ایک دوسرے ٹیم ممبر مسٹر شہنو از قر نے جمشید پور کی مشہور شاعرہ مسز نرملا ٹھا کر کو ترجمہ قرآن بطور رمضان گفٹ دیا۔ جسے انھوں نے بہت ہی خوشی اور شکریے کے ساتھ لیا۔ ☆ جناب ڈاکٹر محمد اسلم خان صاحب کی اطلاع کے مطابق، 4 جون 2018 کو سی پی ایس سہارن پور کی جانب سے مسٹر پون کمار (آئی اے ایس)، مسٹر راہل پانڈے (آئی اے ایس) کو صدر اسلامی مرکز کی کتاب، گاڈ ارائزز (God Arises) اور دوسری کتابیں بطور تحفہ دی گئیں۔ مسٹر پون کمار بذات خود کئی کتابوں کے مصنف

‹ Previous page Next page › Contents of October 2018 All issues

Printed page