Al-Risala · October 2018 · page 47

تخلیقی مشوره

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۸، صفحہ ۴۷

اور ایک متلاشی حق انسان ہیں۔

٭ خواجہ کلیم الدین صاحب (سی پی ایس امریکا) کی اطلاع کے مطابق 7 جون 2018 کو انھیں ایک چرچ میں مدعو کیا گیا تا کہ وہاں موجود کرچن سامعین کے ساتھ وہ اسلام کے تعلق سے انٹرایکشن کریں۔ انھوں نے ان کی دعوت پر اس میں شرکت کی، اور تمام لوگوں سے تبادلہ خیال کیا، اور ان کو صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب ، لیڈنگ اے اسپرچول لائف بطور گفٹ دی۔ واضح ہو کہ وہاں سامعین کی تعداد 30 تھی۔

٭ 8 جون 2018 کو گولڈ وڈ بکس کے ڈائریکٹر اور سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی کے ٹرسٹم مسٹر ثانی اثنین خان نے امریکن سفارت خانہ (نئی دہلی) میں منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کی، اور امریکی سفیر اور دیگر ڈپلومیٹ کو انگریزی ترجمہ قرآن بطور گفٹ دیا۔ جب سفارت خانے کے ذمے داران سے سی پی ایس انٹرنیشنل کی سرگرمیوں پر گفتگو ہوئی تو وہ لوگ اس بات پر راضی ہو گئے ہیں کہ آئندہ سال سے افطار پارٹی کے موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل (دہلی) کی ممبر مزمار یہ خان کو وہ رمضان کے موضوع پر تقریر کی دعوت بھی دیں گے۔

٭ سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی کے ممبران نے اس مرتبہ عید (2018) کی نماز پارلیمنٹ ہاؤس اسٹریٹ کی مسجد میں ادا کی، اور وہاں آنے والے تمام لوگوں کو ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی دیگر کتابیں بطور تحفہ دیں۔ جن لوگوں نے یہ تحفہ حاصل کیا، ان میں مسٹر غلام نبی آزاد، مسٹر شہنو از حسین، وغیرہ سیاسی لیڈر ان بھی شامل ہیں۔ واضح ہو کہ سی پی ایس انٹرنیشنل ہر سال عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقعے کو بطور دعوتی مواقع استعمال کرتی ہے، اور مسلمان و غیر مسلموں کے درمیان ترجمہ قرآن و دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کرتی ہے۔

٭ 16 جون 2018 کو سردار موہندر سنگھ (ڈائریکٹر بھائی ویر سنگھ ساہتیہ سدن، دہلی) نے عید کی مبارک باد دینے کے لیے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ اس وقت ان کو پنجابی ترجمہ قرآن اور دوسری کتابیں بطور تحفہ دی گئیں۔ سردار موہندر سنگھ نے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کے ریو یو میں تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ٭ سی پی ایس امریکا کے متحرک ممبر ڈاکٹر وقار عالم صاحب نے رمضان کے موقع پر دعوت کا یہ طریقہ اختیار کیا کہ انگریزی ترجمہ قرآن کے ساتھ کچھ گفٹ آئٹم رکھ کر تمام یہود و کرچین پڑوسیوں کو ان کے گھر جا کر یہ گفٹ دیا۔ تمام لوگوں نے بہت ہی خوشی اور شکریے کے ساتھ یہ گفٹ قبول کیا۔ کئی لوگوں نے ترجمہ قرآن دیکھ کر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔

٭ Mr. Cem Simsek ترکی کے ایک لائسنس یافتہ ٹورسٹ گائڈ ہیں۔ وہ استنبول میں گائڈ کا کام کرتے ہیں، اور پچھلے سات سالوں سے وہ اپنے ٹورسٹوں کے درمیان دعوتی کام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنے ٹورسٹوں کو

‹ Previous page Next page › Contents of October 2018 All issues

Printed page