Al-Risala · December 2018 · page 46

ایک لفظ کا فرق

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۸، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز - 265

جون 30 اور یکم جولائی 2018 سی پی ایس ممبئی ٹیم کے زیر اہتمام ایک دعوتی سفر ہوا۔ اس سفر میں ناگپور، پونے، مالیگاؤں اور اورنگ آباد کے ممبران نے حصہ لیا۔ اسی طرح چنئی سے مولانا حافظ سید اقبال احمد عمری اور گلبرگہ سے مولانا حافظ فیاض عمری صاحبان بھی شریک رہے۔ اس سفر میں چو پڑا شہر کے مشنری اسکول اور ڈگری کالج میں لوگوں سے ملاقات اور انٹر ایکشن ہوا۔ ان سے گفتگو انتہائی خوش گوار ماحول میں اور تفصیل سے ہوئی۔ اس کے بعد یکم جولائی کو جلگاؤں میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے H G Thim کالج میں شہر کے مخصوص افراد اور ادارہ کے اسٹاف کے ساتھ دعوتی نشست رکھی گئی۔ اس کے بعد سوال جواب کا سیشن تھا۔ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔ حاضرین نے جذباتی تاثرات پیش کئے ۔ آخر میں تمام حضرات کو مراٹھی قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دئے گئے۔ دونوں جگہ الرسالہ کے قارئین پر مشتمل دعوتی ٹیم بھی تیار کی گئی ہیں۔ 3 جولائی 2018 کومر شبنم پوپٹ (ساؤتھ افریقہ) نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے دہلی کا سفر کیا۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کی کتابیں اور ترجمہ قرآن پڑھا ہے، اور اس سے متاثر ہو کر انھوں نے یہ سفر کیا تھا۔ کافی دیر تک صدر اسلامی مرکز سے ان کا انٹر ایکشن ہوا۔ انھوں نے جب اپنے سچائی کی تلاش کا قصہ سنایا تو جذباتی ہو گئیں اور رونے لگیں۔ انھوں نے وزیٹر رجسٹر میں اپنا تاثر ان الفاظ میں نقل کیا: Maulana's books have brought peace and guidance to me, I thank him deeply, His knowledge and guidance are extremely helpful. 15 جولائی 2018 کو سی پی ایس جمشید پور کے جناب ایاز احمد کے گھر پر محکمہ بجلی کے دو ملازمین مسٹر اومیش کمار اور مسٹر پپو کمار میٹر ریڈنگ کے لیے آئے۔ ان کی نظر بک اسٹینڈ پر رکھے ہوئے ہندی ترجمہ قرآن پر پڑی۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا یہ برائے فروخت ہیں۔ جب ان کو بتایا گیا کہ نہیں، یہ آپ کے لیے بطور اسپر یچول گفٹ ہے، تو وہ بہت خوش ہوئے۔ جب ان کو قرآن کا ہندی ترجمہ اور ہندی کتابچہ جیون کا ایڈیشن دیا گیا، تو انھوں نے بہت ہی خوشی کے ساتھ ان کو لیا، اور شکر یہ ادا کیا۔

13 جولائی 2018 کو امریکا کے مسٹر مائیکل نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ اس وقت خواجہ کلیم الدین صاحب (سی پی ایس امریکا) اور شفیع احمد ڈار صاحب (کشمیر ٹیم) بھی موجود تھے۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے عالمی امن پر اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کی کوشش کی۔ آخر میں ان کو قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیئے گئے، جوانھوں نے بخوشی قبول کیا۔ مسٹر مائیکل امریکا کی ایک یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں۔ 17 جولائی 2018 کو زی سلام کے پروگرام ’’ راہ نجات ‘‘ میں سی پی ایس سہارن پور کے سر پرست ڈاکٹر محمد اسلم خان نے لوگوں کو کنفیوزن سے نکلنے کے لیے یہ مشورہ دیا کہ وہ صدر اسلامی مرکز کی کتابیں پڑھیں، خاص طور پر

‹ Previous page Next page › Contents of December 2018 All issues

Printed page