Al-Risala · August 2019 · page 49

جاپانی قوم کی ترقی کا راز

الرسالہ، اگست ۲۰۱۹، صفحہ ۴۹

مسٹرخرم قریشی صاحب (سی پی ایس، دہلی، موبائل نمبر 9350212002 ایر انڈیا کے کیپٹن پائلٹ ہیں۔ ان کی دعوت کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں مقامی لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں، اور ان کو دعوت کے کام پر ابھارتے ہیں، یادعوتی کام کرنے والوں کے ساتھ ملتے ہیں، اور دعوت کی پلاننگ کرتے ہیں۔ جنوری 2019 میں جب وہ ایر انڈیا کے ذریعے اسرائیل گئے، تو وہاں انھوں نے 21 جنوری 2019 کویروشلم میں موجود سی پی ایس ٹیم کے ممبران سے ملاقات کی۔ ان سے ملنے کے بعد انھوں نے اپنا تاثران الفاظ میں لکھا ہے: I met the team in Jerusalem. They are very hard working and passionate. They give a lot of time to dawah work. I shared a few ideas with them about which they were very excited. I will meet them again with more concrete plans. ساجد احمد خان (سی پی ایس، کامٹی۔ ناگپور) نے خبر دی ہے کہ ٹیم کے ایک ممبر نے Reliance Polyester کمپنی کے ایک ملازم مسٹر دلیپ کو ہندی قرآن کا ترجمہ جیون کا ادیشیہ اور ستیہ کی کھوج پیش کیا تو انہوں نے بڑے ادب کے ساتھ اسے قبول کیا اور کہا کہ میں انہیں ضرور پڑھوں گا۔ آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہو۔ لیکن یہ پوتر کتابیں میں بغیر پیسہ دیے نہیں لے سکتا۔ ہمارے ساتھی نے اصرار کیا کہ سی پی ایس کی طرف سے یہ پیغام سبھی لوگوں کو بغیر کسی قیمت کے دیا جاتا ہے۔ اس کےباوجود مسٹر دلیپ نے انہیں 200 روپے دیے اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس پیسے سے مزید کتابیں تقسیم کریں۔

مولا نا وحید الدین خان صاحب کی تحریروں سے میرا روایتی شاکلہ ٹوٹا اور اسلام اور دین کو عصری اور سائنسی بنیادوں پر سمجھنے کی توفیق ملی۔ میں ماہنامہ الرسالہ کا 2006 سے قاری ہوں اور مولانا کی اکثر کتابیں پڑھ چکا ہوں ۔ مثلاً مذہب اور جدید چیلنج، مذہب اور سائنس، فکر اسلامی، مسائل اجتہاد، اسلام دور جدید کا خالق، عقلیات اسلام، وغیرہ۔ اللہ انھیں عمر دراز عطا کرے۔ (محمد قاسم، بلوچستان)

ہم لوگ مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں مدرسے کے ایک استاد نے مشورہ دیا کہ ہم انڈیا کے ایک مفکر مولانا وحیدالدین خان صاحب کی کتب کا مطالعہ کیا کریں۔ چنانچہ ہم نے راز حیات کا مطالعہ کیا، اس سے ہم لوگوں کو بہت زیادہ motivation ملا۔ اسی طرح ہم لوگوں نے پایا کہ مولانا نے اسلام کو جدید سائنٹفک انداز میں پیش کیا ہے، جسے پڑھ کر ہمارا ذہن کھلا اور ہم کوروایت پرستی سے ہٹ کر دین کی صحیح کرن اور اس کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی ہوئی۔ (محمد حمزہ عبداللہ، محبوب الرحمن، عبد اللطیف ، لقمان حکیم ، جامعہ ستاریہ اسلامیہ، کراچی) My mother is a member of CPS international (Pakistan). On 15 January 2019 she received Al-Risala in Lahore, Pakistan. She was quite excited about it, but I, as a hobby reader, started reading the magazine unintentionally. I am writing this message to express my feelings and thoughts after reading the whole magazine. I belong to a Muslim family and my family background is

‹ Previous page Next page › Contents of August 2019 All issues

Printed page