Al-Risala · December 2019 · page 48

ادبی انقلاب

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۹، صفحہ ۴۸

سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے پروگرام میں موجود تمام لوگوں بشمول سی ایم اتر اکھنڈ کو ترجمہ قرآن بطور ہد یہ دیا۔ اس کے بعد دوبارہ 15 اکتوبر 2019 کواتر اکھنڈ میں ایک پروگرام میں سی پی ایس سہارن پور سے ڈاکٹر محمد اسلم خان، مسٹر محسن بلال، مسٹر دانش خان، ڈاکٹر تاثیر، وغیرہ، نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بھی اتراکھنڈ کے موجودہ سی ایم ترویندر سنگھ راوت، سابق سی ایم ہریش راوت، بی جے پی صدر اتراکھنڈ و دیگر سیاسی، اور سماجی، اور بیوروکریسی سے منسلک افراد موجود تھے۔ اس پروگرام میں بھی تمام لوگوں کو ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے گئے، جن کو تمام لوگوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا، اور اس کام کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کا وعدہ کیا۔

• مز نکینا نائر نے نئی دہلی سے شائع ہونے والے انگریزی میگزین (Equator Line) کے لیے صوفی ازم اور اسلام کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو 21 ستمبر 2019 کو لیا گیا۔ انٹرویو کے بعد مر نائر کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر بطور تحفہ دیے گئے۔

• یکم اکتوبر 2019 کو عیسائی مشنری ادارہ ودیا جیوتی کالج آف تھیولوجی (نئی دہلی) کے طلبا کی ایک جماعت کوسی پی ایس انٹر نیشنل نئی دہلی کے تین ممبران، ڈاکٹر فریدہ خانم، ڈاکٹر ماریہ خان، اور مولانا فرہاد احمد نے مختلف اسلامی موضوعات پر خطاب کیا، اور خطاب کے بعد سوال جواب کا بھی سیشن ہوا۔ چائے کے وقفے میں کئی طلبانے کہا کہ میں اسلام کے تعلق سے منفی سوچ کا شکار تھا، لیکن آج آپ لوگوں نے جو بتایا ہے، اس سے میرا ذہن اسلام کے لیے بالکل مثبت ہو گیا ہے۔ تمام سامعین کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیئے گئے۔ South Asian Jesuit Assistance secretariat for Interreligious Dialogue. پروگرام میں سی پی ایس انٹر نیشنل (دہلی) کی چیپر سن ڈاکٹر فریدہ خانم کو اپنے ممبران کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ساؤتھ ایشیا کے تمام بڑے عیسائی پادری جمع تھے۔ ڈاکٹر فریدہ خانم نے وہاں پر اسلام اور انٹر فیتھ (Interfaith) کے موضوع پر ایک تقریر کی، جسے تمام لوگوں نے بہت دلچسپی سے سنا۔ سی پی ایس انٹر نیشنل نئی دہلی کے ممبران نے تمام سامعین کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے۔ یہ پروگرام سینٹ زیویرس سینٹر سیکنڈری کالج نئی دہلی میں 11 اکتوبر 2019 کو ہوا تھا۔

• وينکوور (Vancouver) کناڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کا ایک ساحلی شہر ہے۔ یکم اکتوبر 2019 کومز کوثر اظہار اور مزگل زیبا احمد (سی پی ایس انٹرنیشنل، امریکا) نے اس شہر کا سفر کیا۔ مقصد تھا، دعوتی سیاحت۔ وہ جس ہوٹل میں ٹھہری تھیں، اس کی انتظامیہ سے قرآن رکھنے کی بات کی، وہ لوگ راضی ہو گئے، اور کہا کہ آپ ہمیں 118 روم کے لیے اسی تعداد میں قرآن دیجیے۔ مطلوبہ تعداد انہیں دے دی گئی۔ اس کے علاوہ انھوں نے وہاں مختلف سیاحوں کو بھی قرآن دیا۔ ان دونوں خواتین داعیوں کے لیے یہ سفر دعوتی تجربے سے بھر پور سفر رہا۔

• 19 اکتوبر 2019 کو ساجد احمد خان کے اسکول میں کامپٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مسٹر دیوی داس کا تھلے اسکول کے پرنسپل کے پاس آئے۔ اس وقت ان کو ساجد خان صاحب نے مراٹھی ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 2019 All issues

Printed page