فریم ورک کا مسئلہ
الرسالہ، فروری ۲۰۱۹، صفحہ ۳۳
ہوتا ہے کہ اس سے مراد آیاتِ کون ہیں، یعنی زمین و آسمان میں پھیلی ہوئی نشانیاں۔ یہ آیات کون وہی ہیں، جن کو موجودہ زمانے میں سائنسی دلائل کہا جاتا ہے۔ شاہ ولی اللہ صاحب نے اپنی کتاب کا ٹائٹل تو قرآن کی ایک آیت سے لیا، لیکن ان کی پوری کتاب میں کہیں بھی دلائل کون کا کوئی حوالہ نہیں ملتا۔ اس لحاظ سے اس کتاب کا ٹائٹل درست ٹائٹل نہیں۔ اس کا ٹائٹل غالباً یہ ہونا چاہیے کہ احکام دین کے اسرار پر روایتی دلائل۔ مزید یہ کہ شاہ ولی اللہ کے بعد ان کے کسی شاگرد نے اس کتاب میں دلائل کون کا اضافہ نہیں کیا۔ کتاب اپنی ابتدائی صورت میں بدستور پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہے۔ * * * * * * * * عام طور پر لوگ چیزوں کو فیس ویلو (face value) پر لیتے ہیں۔ وہ چیزوں کو زیادہ گہرائی کے ساتھ نہیں سمجھ پاتے۔ مثلاً امریکا کے ایک سفر میں میری ملاقات ایک صاحب سے ہوئی، جو باہر سے آکر یہاں آباد ہوئے ہیں۔ جدید اصطلاح میں ایسے لوگوں کو امیگرنٹ (immigrant) کہا جاتا ہے۔ یہ امیگرنٹ لوگ زیادہ تر تعلیم یافتہ تھے۔ یہاں آکر وہ یہاں کے مختلف ترقیاتی شعبوں میں سروس کرنے لگے۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا کو امریکیوں نے ترقی نہیں دی ہے، بلکہ امیگرنٹ لوگوں نے ترقی دی ہے۔ میں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں۔ اگر یہ بات صحیح ہے تو یہ امیگرینٹ لوگ خود اپنے ملک کو کیوں ترقی نہ دے سکے۔ میں نے کہا کہ اصل یہ ہے کہ امریکا میں میرٹ (merit) کا اصول ہے۔ یہ اصول لوگوں کے اندر عمل کا محرک (incentive) پیدا کرتا ہے۔ لوگ زیادہ سے زیادہ کام کرتے ہیں، تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ رٹرن (return) پاسکیں۔ ایسی حالت میں یہ کہنا صحیح ہوگا کہ امریکا کو مسٹر امیگرینٹ (Mr. Immigrant) نے ترقی نہیں دی، بلکہ امریکا کو مسٹر انسینٹیو (Mr. Incentive) نے ترقی دی۔
* * * * * * * *
‹ Previous page Next page › Contents of February 2019 All issues