مطالعہ قرآن کا مہینہ
الرسالہ، اپریل ۲۰۲۰، صفحہ ۸
کائنات تمھارے لیے کسٹم میڈ کائنات (custom-made universe) ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں تو وہ آپ کو ان سب سے بھی ایک بڑا انعام عطا کرے گا، یعنی ابدی جنت، جہاں نہ کوئی خوف ہوگا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے (الانعام، 6:48)۔
پھر میرے ذہن میں قرآن کی یہ آیت آئی: وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوه (14:34)۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو اس زمین پر مناسب طور پر زندگی گزارنے کے لیے جو بھی ضرورت ہے، وہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر خدا نے پہلے سے تیار کر کے رکھ دی ہے۔ مثلاً انسانی خدمت کے لیے گھوڑے اور دوسرے جانور براہ راست عطیات ہیں، جب کہ ہوائی جہاز بالواسطہ انداز میں نیچر میں پوٹینشل (potential) طور پر رکھ دیے گئے تھے، جو دورِ جدید میں دریافت ہوئے۔ ہوا کے ذریعے آواز کا سفر براہ راست عطیے کی ایک مثال ہے، جب کہ الیکٹرانک آلات کے ذریعے اس کی ترسیل بالواسطہ عطیہ ہے۔ اس حقیقت کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: (ترجمہ) اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کیے تا کہ تم ان پر سوار ہو اور زینت کے لیے بھی اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے جو تم نہیں جانتے (16:8)— اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ اپنی سوچ کی اس طرح تربیت کریں کہ زندگی کا ہر تجربہ اور آس پاس کا ہر واقعہ ان کے لیے شکر کا آئٹم بن جائے۔ (انگریزی سے ترجمہ)
صاحب ایجنسی اور سبسکرائبر حضرات متوجہ ہوں
اپنے ذمہ واجب الادا رقم یا تجدیدِ خریداری کی رقم ارسال کرنے کے بعد ادارے کو درج ذیل موبائل نمبر پر ضرور مطلع کریں، تا کہ آپ کی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں اپ ڈیٹ کی جا سکے۔ (ادارہ) +91 8588822679 لاتو ر دعوہ میٹ الرساله ٹیم (مہاراشٹر) 21-20 جون 2020 کولاتو ر کا دعوتی دورہ کرے گی ۔
خواہش مند حضرات اس نمبر پر رابطہ قائم کریں:
+91 96043 67878 +91 82370 06029
‹ Previous page Next page › Contents of April 2020 All issues