پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم
الرسالہ، اگست ۲۰۲۰، صفحہ ۲۱
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم
محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے آخری پیغمبر تھے۔ وہ 570 عیسوی میں قدیم مکہ میں پیدا ہوئے۔ 610 عیسوی میں اُن کو خدا کی طرف سے پہلی وحی ملی۔ اس کے بعد انھوں نے مکہ میں اپنا مشن شروع کر دیا۔ وہ 13 سال مکہ میں رہے۔ اس کے بعد 622 عیسوی میں وہ عرب کے دوسرے شہر مدینہ چلے گئے۔ وہاں انھوں نے اپنے مشن کو مزید 10 سال تک جاری رکھا۔ 632 عیسوی میں اُن کی وفات ہو ئی۔ ۔ ان کی قبر مدینہ میں اب بھی موجود ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مشن توحید تھا، یعنی خدا کو ایک ماننا، اور ایک ہی خدا کی عبادت کرنا۔ جب پیغمبر اسلام نے لوگوں کو توحید کا یہ پیغام دینا شروع کیا، اُس وقت مکہ کی مسجد کعبہ میں 360 بُت موجود تھے، لیکن آپ نے بتوں کی موجودگی کے مسئلے سے اعراض کیا، اور بتوں کی زیارت کے لیے آنے والوں کے درمیان اپنا مشن جاری رکھا۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر شروع میں خدا کی طرف سے جو تعلیمات اتریں، اُن میں سے ایک تعلیم یہ تھی کہ نزاعی مسئلوں پر صبر کرتے ہوئے پُر امن انداز میں اپنا پیغام لوگوں کو پہنچاتے رہو (المدثر، 74:7)۔ آپ نے اسی اصول پر عمل کیا۔ آپ کی کوشش کا نشانہ انسان کی سوچ کو بدلنا تھا۔ کیوں کہ انسان کی سوچ اگر بدل جائے تو اس کی پوری زندگی بدل جاتی ہے۔ پیغمبر اسلام کی زندگی اور اُن کی تمام تعلیمات اور واقعات آج بھی پوری طرح محفوظ ہیں۔ کوئی بھی شخص اُن کا مطالعہ کر کے خالص تاریخی معیار پر آپ کی شخصیت اور آپ کی تعلیمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ آپ کی حیثیت پورے معنوں میں ایک تاریخی پیغمبر کی ہے۔ پیغمبر اسلام کی تعلیمات کا خلاصہ خود آپ کے الفاظ میں اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے— خدا سے ڈرنا، اور اچھے اخلاق کے ساتھ دنیا میں رہنا (تَقْوَى اللَّهِ وَحُسْنُ الْخُلُق) جامع الترمذی، حدیث نمبر 2004۔ خدا سے ڈرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو خدا کے سامنے جواب دہ
‹ Previous page Next page › Contents of August 2020 All issues