Al-Risala · September 2020 · page 5

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۰، صفحہ ۵

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۰، صفحہ ۵

کریں گے، جس سے انسانی تاریخ کی خدائی منصوبہ بندی کا اصول واضح طور پر سامنے آ سکے۔ تخلیق کے ادوار اللہ رب العالمین نے پہلے مادی کائنات (universe) کو بنایا۔ معلوم طور پر یہ آغاز اس عالمی دھماکے سے ہوا جو سائنسی اندازے کے مطابق، تقریباً 13.8 بلین سال پہلے پیش آیا۔ اس کے بعد موجودہ کائنات تدریجی ارتقا (gradual development) کے اصول پر بنی۔ یہ واقعہ غالباً چھ ادوار (periods) کی صورت میں پیش آیا۔ یہ بات قرآن میں سات مرتبہ ستہ ایام (چھ دن) کے الفاظ میں آئی ہے۔ قرآن میں جس چیز کو ایام کہا گیا ہے، اس سے مراد ادوار (periods) ہیں۔ قرآن کے چھ دن (ستہ ایام) کو اگر سائنسی معلومات کی روشنی میں متعین کرنے کی کوشش کی جائے، تو غالباً وہ یہ ہوگا:

(1) بگ بینگ (Big Bang): سائنس کے مطابق، تقریباً 13.8 بلین سال پہلے ایک کاسمک بال (cosmic ball) ظاہر ہوا، پھر اس میں ایک عظیم دھماکہ ہوا۔ پھر اس کے بعد پر اس س جاری ہوا، جس سے کائنات ظہور میں آئی۔

(2) سولر بینگ (solar bang): مذکورہ دھماکے کے بعد خلا میں جو پر اس س جاری ہوا، اس کے نتیجے میں سورج اور شمسی نظام وجود میں آئے۔ اسی دوران ہماری زمین (planet earth) وجود میں آئی۔

(3) واٹر بینگ (water bang): زمین کے وجود میں آنے کے بعد ایک لمبا پر اس س جاری ہوا، اس کے بعد زمین پر دو گیسوں کی ترکیب سے پانی بنا، اور وہ سمندروں میں بھر گیا۔ (4) پلانٹ بینگ (plant bang): اس پر اس س کے اگلے مرحلے میں زمین کے اوپر نباتات کا وجود عمل میں آیا۔ مختلف قسم کے نباتات سے پوری زمین ڈھک گئی۔ (5) انیمل بینگ (animal bang): اس کے بعد اگلا مرحلہ سامنے آیا، اور زمین پر بے شمار قسم کے حیوانات (زندہ اشیا) وجود میں آگئے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2020 All issues

Printed page