محفوظ دین، محفوظ امت
الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۰، صفحہ ۳۰
انقلاب تھا۔ اس انقلاب کے ذریعہ اللہ کی وہ رحمتیں انسان پر کھلیں، جن کو قرآن میں آیات اللہ، کلمات اللہ، آلاء اللہ جیسے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ یہی وہ موافق اسلام انقلاب ہے، جس کو مختلف حدیثوں میں تائید دین بذریعہ غیر مسلم اقوام کہا گیا ہے۔ مسند احمد میں یہ بات ان الفاظ آئی ہے: اِنَّ اللَّهَ سَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِأَقْوَامٍ لَا خَلَاقَ لَهُمُ (مسند احمد، حدیث نمبر (20454)۔ یعنی یقیناً اللہ اس دین کی مدد اس قوم کے ذریعے کرے گا، جن کا اس (دین) میں کوئی حصہ نہ ہوگا۔
تہذیب جدید (modern civilization) کا یہ انقلاب مختلف پہلوؤں سے بلاشبہ ایک موافق اسلام انقلاب (pro-Islamic revolution) تھا۔ لیکن مسلم رہنما اس حقیقت کو سمجھ نہ سکے ۔ وہ مغربی تہذیب، اور مغربی کلچر، اسی طرح مغربی کلونیلزم (colonialism) کے درمیان فرق نہ کر سکے، اور مغربی تہذیب کی اصل حیثیت کو دریافت نہ کر سکے۔ اس لیے موجودہ دور کے مسلم رہنما غیر ضروری طور پر ویسٹوفوبیا (Westophobia) کا شکار ہو گئے۔ وہ مغرب کے خلاف نفرت اور تشدد میں مبتلا ہو گئے۔ جو چیز حدیث کے الفاظ میں تائید دین کی حیثیت رکھتی تھی، اس کو انھوں نے برعکس طور پر دشمنی اور سازش وغیرہ سمجھ لیا۔ بدقسمتی سے ویسٹوفوبیا کی یہ حالت مسلم دنیا میں ابھی تک جاری ہے۔ مگر یہ سوچ قرآن وحدیث کے خلاف ہے۔
محفوظ دین، محفوظ امت
قرآن کی ایک آیت ان الفاظ میں آئی ہے: یَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ (5:67)۔ یعنی اے پیغمبر، جو کچھ تمہارے اوپر تمہارے رب کی طرف سے اترا ہے تم اس کو پہنچاؤ، اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تم نے اللہ کے پیغام کو نہیں پہنچایا، اور اللہ تم کو لوگوں سے بچائے گا۔ اللہ یقیناً منکر لوگوں کو راہ نہیں دیتا۔
قرآن (الحجر، 15:9) میں ہے کہ دین اسلام کے لیے اللہ نے حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔ اسلام ایک محفوظ دین ہے، قرآن ایک محفوظ کتاب ہے، پیغمبر ایک محفوظ پیغمبر ہے۔ اسی طرح امت
‹ Previous page Next page › Contents of September 2020 All issues