Al-Risala · May 2020 · page 45

حصائدِ لسان

الرسالہ، مئی ۲۰۲۰، صفحہ ۴۵

ایک خط

برادر محترم جناب فاروق مضطر صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ فون کے ذریعہ مفتی ریاض احمد ڈار (پیدائش 1982) سے معلوم ہوا کہ آپ کے والد عبد العزیز وانی صاحب کا تقریباً 110 سال کی عمر میں 8 فروری 2020 کو انتقال ہو گیا۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے، اور پس ماندگان کے لیے حسن تلافی کا سامان فرمائے۔ مفتی ریاض احمد ڈار سے میرے ساتھی نے پوچھا کہ مرحوم کی کوئی خاص بات بتائیں تو انھوں نے کہا کہ مرحوم خطہ پیر پنچال (جموں) کے بہت ہی فعال ٹیچر تھے۔ تعلیمی میدان میں انھوں نے کافی خدمات انجام دی ہیں۔ تعلیم و تعلم کا میدان بلا شبہ بہت ہی عمدہ میدان ہے۔ مرحوم بلا شبہ ایک مخلص انسان تھے۔ مرحوم مثبت ذہن کے حامل تھے، اور تعمیری و اصلاحی مزاج رکھتے تھے۔ ہمالین ایجوکیشن مشن (راجوری، جموں) کے تحت جاری تعلیمی، ثقافتی، سماجی تعمیر، وغیرہ مثبت سرگرمیاں ان کی یادگار ہیں۔ وہ راجوری ہمالین ایجوکیشن مشن کے سر پرست اعلیٰ تھے۔ اس مناسبت سے میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئیں۔ مثلاً 1978 اور 1979 کی ملاقات۔ ان کی سرپرستی میں ہمالین برادری (جس میں ان کے عزیز واقارب اور بہت سے دوسرے رفقا شامل ہیں) نے الرسالہ دعوہ مشن کو پھیلانے میں بہت زیادہ کام کیا۔ اس معاملے میں ہمالین ایجوکیشن برادری کی جدوجہد بے مثال ہے۔

جب میں یہ سب باتیں سوچ رہا تھا تو مجھے یاد آیا کہ زندگی میں بار بار ناخوش گوار واقعات پیش آتے ہیں۔ مثلاً بیماری، حادثہ، بڑھاپا اور موت، وغیرہ۔ اس قسم کی باتیں زندگی کا لازمی حصہ ہیں، وہ زندگی سے کبھی جدا نہیں ہوتیں۔ میں نے سوچا کہ ایسا کیوں ہے۔ اس میں خدا کی کون سی مصلحت کام کر رہی ہے۔ غور کرنے کے بعد سمجھ میں آیا کہ یہ خدا کی ایک رحمت (blessing) ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان جو اس دنیا میں پیدا ہوتا ہے، وہ خالق کے پیدا کرنے سے پیدا ہوتا

‹ Previous page Next page › Contents of May 2020 All issues

Printed page