زبان کے میں ب۔ ۔ور
الرسالہ، فروری ۲۰۲۰، صفحہ ۱۰
ع
رسول اللہ کا یہ عملی نمونہ بھی ایک سنت ہے کہ دعوت کے لیے بظاہر ناموافق صورت حال کو موافق میں تبدیل کرنا، یعنی پیش آمدہ اشتعال انگیز صورتِ حال پر ری ایکٹ نہ کرنا، اور اس میں موجود مواقع کو دعوت کے لیے استعمال کرنا۔ موجودہ زمانے میں مسلمانوں کے مسائل کی جڑ یہ ہے کہ انھوں نے اپنے معاملات میں اس سنتِ رسول پر عمل نہیں کیا۔
مثلاً ایک مسلمان مضمون نگار نے ایک اردو میگزین میں ایک مضمون لکھا، جس کا ٹائٹل یہ تھا ــــ بھارتی مسلمان: سیاسی و سماجی کسمپرسی ۔ یہ صورتِ حال کو مسائل کے اعتبار سے دیکھنا ہے۔ یہ سنتِ رسول کے خلاف عمل ہے۔ سنتِ رسول کے مطابق عمل کرنا یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ ان مسائل کے درمیان کیا مواقع ہیں، جو فرد کو اور سماج کو ترقی میں مدد دے سکتے ہیں۔ مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تقریر یا تحریر کے لیے آپ اپنی سہولت کے اعتبار سے درج ذیل میں دیے گئے QR Code کو اپنے موبائل سے اسکین کیجیے، اور سے کر کے سکین میں دیے گئے مطلوبہ پیج کو وزٹ کیجیے۔
زبان کے میں ب۔ ۔ور
‹ Previous page Next page › Contents of February 2020 All issues