جنون درکار ہے
الرسالہ، فروری ۲۰۲۰، صفحہ ۴۹
خبر نامہ اسلامی مرکز - 271
• یکم دسمبر کو بی بی سی پشتو کے افغانی نمائندہ مسٹر داؤد اعظمی (مقیم حال انگلینڈ) نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا افغانستان کے موجودہ حالات، اور صدر اسلامی مرکز کا افغانستان سے تعلق ۔ انٹرویو کے اختتام پر مہمان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا، جس کو انٹرویو رنے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ • سی پی ایس انٹرنیشنل (امریکہ) کے نوجوان ممبر مسٹر اسد پرویز نے قرآن کے پیغام کو ساری دنیا میں پہنچانے کے لیے سی پی ایس کے تراجم قرآن پر مشتمل ایک ویب سائٹ (www.quranonline.org) لانچ کی ہے۔ وہ سی پی ایس انٹرنیشنل کی امریکی ٹیم کی مدد سے اس کو مزید آگے لے جا رہے ہیں۔
• سی پی ایس ٹیم کے مختلف ممبران قرآن کو زیادہ سے زیادہ انسانوں تک پہنچانے کے لیے طرح طرح سے کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ ہوٹل یا سوپر مارکیٹ، وغیرہ، میں انتظامیہ کی اجازت لے کر وہاں ترجمۂ قرآن کی کاپیاں رکھوانا۔ مثلاً دہلی کے اندر ہوٹل القریش (الک نندا) میں قرآن کا اسٹینڈ لگا ہوا ہے، جہاں آنے والے لوگ قرآن کے ترجمے لے جاتے ہیں، اور براہ راست طور پر خدا کا پیغام پڑھتے ہیں۔ امریکہ میں اس دعوتی طریقے کا آغاز سی پی ایس دہلی کی بزرگ ممبر ڈاکٹر نجمہ صدیقی نے کیا ہے، جو حالیہ دنوں امریکہ میں مقیم ہیں۔ انھوں نے امریکہ کی میکسیکن سوپر مارکیٹ، بریٹو میں انگریزی اور سپینشن تراجم قرآن کا اسٹینڈ انتظامیہ کی اجازت سے لگوایا ہے۔ اطلاع کے مطابق، پہلا لوٹ (lot) بہت جلد ختم ہوگیا، اور سوپر مارکیٹ والوں نے دوبارہ قرآن پہنچانے کی درخواست کی ہے۔
• ڈاکٹر رجت مہوترا (ممبرسی پی ایس دہلی) نے از قرآن اونلی فار مسلم ؟ ( Is Quran only for ?Muslims) کے عنوان سے اپنی ایک ویڈیو تقریر ریکارڈ کی تھی۔ یہ تقریر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوئی ۔ لوگوں نے امید سے زیادہ اس ویڈیو کو پسند کیا، اور جگہ جگہ سے مسلم و غیر مسلم نے ترجمہ قرآن کی ڈیمانڈ کی، تاکہ وہ اس کو براہ راست طور پر پڑھ سکیں۔ مثلاً جناب عبد الصمد صاحب (سی پی ایس، پونے) کی اطلاع کے مطابق، اس ویڈیو کو سننے کے بعد فوراً 7 لوگوں نے ان سے تراجم قرآن کی مانگ کی۔ اسی طرح مسز ساره فاطمه (سی پی ایس بنگلورو) نے بتایا کہ اس ویڈیو کے بعد قرآن کی کافی ڈیمانڈ بڑھی۔ ان تمام لوگوں کو قرآن کا ترجمہ پہنچایا جارہا ہے۔ • جناب عبد الصمد صاحب پونے (موبائل نمبر 9665059035) الرسالہ کے بہت پرانے قاری ہیں۔ انھوں نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ سی پی ایس مہاراشٹر کی جانب سے اب تک صدر اسلامی مرکز کی چھ کتابیں اور دو لیف لیٹس مراٹھی زبان میں ترجمہ کر کے شائع کی گئی ہیں۔ وہ کتابیں یہ ہیں: (ریالٹی آف لائف، واٹ از اسلام، خاندانی زندگی، دلیل آخرت [مذہب اور جدید چیلنج کا ایک باب]، قرآن این ابائڈنگ ونڈر، یکساں سول کوڈ، موت کی یاد [الرساله، نومبر 2016])، نیز واٹ از اسلام کو گجراتی زبان میں ترجمہ کر کے شائع کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 24-14 نومبر 2019 کو گجرات کے احمد آباد میں ایک بک فیر منعقد ہوا۔ اس میں عبد الصمد صاحب کی جانب سے
‹ Previous page Next page › Contents of February 2020 All issues