Al-Risala · March 2021 · page 18

1985 جون 17

الرسالہ، مارچ ۲۰۲۱، صفحہ ۱۸

کے ساتھ اشتہار میں یہ درج تھا کہ مزید تفصیدلات کے لیے اپنا پتہ لکھے ہوئے لفافہ کے ساتھ ایک روپیہ بھیجیں۔ میرا اشتیاق بڑھا۔ میں نے مطلوبہ رقم بھیج دی۔ اس کے بعد مجھے ایک جواب ملا، جس میں یہ لکھا تھا— اسی طرح کی ایک اسکیم آپ بھی شروع کر دیجیے۔

تجارت کے دو طریقے ہیں۔ ایک معروف تجارت، اور دوسری وہ جس کو چھوٹی امیدوں کی تجارت (false hopes business) کہا جا سکتا ہے۔ مذکورہ واقعہ "جھوٹی امیدوں کی تجارت" کی ایک دلچسپ مثال ہے۔

جھوٹی امیدوں کے بزنس کے سب سے بڑے تاجر موجودہ زمانہ میں ہمارے لیڈر ہیں۔ یہ لیڈر ایک بڑی سی امید لا کر قوم کو اکسائیں گے۔ قوم ان کے الفاظ سے متاثر ہو کر دوڑ پڑے گی۔ وہ انھیں چندہ دے گی۔ ان کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہو کر ان کی امیج (image) بڑھائے گی۔ حتی کہ بے شمار لوگ ان کے الفاظ کے فریب میں آ کر گولیاں کھائیں گے، اور اپنے کو برباد کریں گے۔ اس کے نتیجہ میں لیڈر کی لیڈری چمک اٹھے گی۔ اس کی قیادت کا شان دار مینار کھڑا ہو جائے گا۔ مگر قوم کے حصہ میں کچھ بھی نہ آئے گا۔ ٹھیک اسی طرح جیسے مذکورہ مثال میں لاکھوں آدمیوں نے اپنی جیب کی رقم کھو کر ایک شخص کو دولت مند بنا دیا، مگر خود کھونے والوں کے حصہ میں کچھ بھی نہ آ سکا۔ 21 جون 1985 جھوٹی انسائیکلو پیڈیا (ایک جلد والی) میں سے ایک وہ ہے جس کا نام ہے : Pears' Cyclopaedia (London)

اس انسائیکلو پیڈیا میں مونوتھیزم کے آگے حسب ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں— توحید اس اصول کا نام ہے کہ یہاں صرف ایک خدا کا وجود ہے۔ خاص توحیدی مذہب عیسائیت ہے : Monotheism, the doctrine that there exists but one God. The chief monotheistic religion is Christianity. یہ انسائیکلو پیڈیا کا وہ ایڈیشن ہے جو 1948 میں چھپا تھا۔ دوسری جنگِ عظیم سے پہلے مغربی

‹ Previous page Next page › Contents of March 2021 All issues

Printed page