Al-Risala · March 2021 · page 37

White House is the loneliest place in the world.

الرسالہ، مارچ ۲۰۲۱، صفحہ ۳۷

نے آکسفورڈ یونی و رسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ اس زمانہ میں نیروبی کے لیے اعلیٰ تقررات لندن سے ہوا کرتے تھے۔ نیروبی میں ایک جج کی جگہ خالی ہوئی۔ اس کے لیے مذکورہ نوجوان مسٹر بر سفورڈ نے درخواست دی۔ اس کے بعد لارڈ چانسلر نے اس کو انٹرویو کے لیے بلایا۔ لارڈ چانسلر نے مسٹر بر سفورڈ سے صرف ایک سوال کیا اور اس کے بعد ان کا تقرر کر دیا۔ لارڈ چانسلر کے کمرے میں ایک بڑی سی تصویر لگی ہوئی تھی۔ اس نے نوجوان سے پوچھا، کیا تم جانتے ہو کہ یہ کس کی تصویر ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ انھوں نے کہا کہ بتاؤ۔ نوجوان نے کہا کہ لار ڈ کک کی۔ لارڈ چانسلر نے کہا کہ تم نے صحیح بتایا۔ اب مجھے امید ہے کہ تم نیروبی میں جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض کامیابی کے ساتھ انجام دے سکو گے۔

سرارڈ ورڈکک (1634-1552) برطانیہ کی مشہور قانونی شخصیت ہیں۔ ان کا نام انگریزی میں (Coke) لکھا جاتا ہے۔ بظاہر عام آدمی اس کو کوک پڑھے گا۔ مگر انگریز اس کا تلفظ کُک کرتے ہیں۔ لارڈ چانسلر نے یہی جاننے کے لیے مذکورہ سوال کیا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ نوجوان لار ڈکک کا صحیح تلفظ کر رہا ہے تو اس نے اس کی بقیہ استعداد کا قیاس کر لیا اور اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کا تقرر کر دیا۔

بعض چیزیں بظاہر چھوٹی ہوتی ہیں۔ مگر وہ کسی بڑی چیز کی علامت ہوتی ہیں۔ اس بنا پر چھوٹی ہونے کے باوجود ان کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہی اصول تمام معاملات میں ہے۔ خواہ وہ دنیا کا معاملہ ہو یا دین کا معاملہ۔ (83 سال کی عمر میں دانیال لطیفی صاحب کا انتقال 2000 میں ہوا)۔ 19 جولائی 1985 امریکی نژاد برٹش رائٹر اور نقاد لگان پیر سال استھ (Logan Pearsall Smith 1865-1946) کا قول ہے کہ دو چیزیں ہیں جن کو زندگی کا مقصد بنانا چاہیے۔ اول، اس چیز کو حاصل کرنا جس کو تم چاہتے ہو، اس کے بعد اس سے فائدہ اٹھانا۔ انسانوں میں صرف انتہائی عقل مند لوگ ہی دوسری چیز کو حاصل کر پاتے ہیں:

‹ Previous page Next page › Contents of March 2021 All issues

Printed page