Al-Risala · March 2021 · page 42

White House is the loneliest place in the world.

الرسالہ، مارچ ۲۰۲۱، صفحہ ۴۲

کا ایک جواب دیتا ہے، اور اپنی لا علمی سے وہ سمجھتا ہے کہ جواب ہو گیا۔ حالاں کہ جاننے والوں کے نزدیک وہ جواب نہیں ہوتا۔

ہنری پرین (Henri Pirenne) ایک مغربی مورخ ہے۔ وہ 1862 میں پیدا ہوا، اور 1935 میں اس کی وفات ہوئی۔ ہنری پرین نے باقاعدہ طور پر یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ قدیم دنیا اور جدید دنیا کے درمیان انفصال (essential break) در حقیقت عرب فتوحات کے ذریعہ پیش آیا۔ Encyclopaedia Britannica (1984) Vol. 13, p. 155 ہنری پرین نے اپنی کتاب ہسٹری آف یورپ میں لکھا ہے کہ اسلام نے کرہ ارض کے رخ کو بدل دیا۔ قدیم روایتی نظام کا خاتمہ کر دیا گیا:

It (Islam) had sufficed to change the face of the globe...the traditional order of history was overthrown. (Henri Pirenne: A History of Europe, London, 1939, p. 46). 29 جولائی 1985 امریکی صحافی مسٹر نجم من اسٹو لبرگ (1951-1891) کا قول ہے ۔ ایکسپرٹ وہ شخص ہے جو بڑی غلطی کی اصلاح کے لیے چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کر دے: An expert is a man who avoids the small errors as he sweeps on to the grand fallacy. (Benjamin Stolberg)

بینجمن اسٹو لبرگ نے یہ بات ٹیکنیکل ایکسپرٹ کے لیے کہی ہے۔ مگر یہی بات ہر میدانِ عمل کے لیے صحیح ہے۔ آپ خواہ جس شعبہ میں بھی کام کر رہے ہوں، اور جس مقصد کی تکمیل میں بھی لگے ہوئے ہوں، آپ کو یہ اصول اختیار کرنا ہوگا۔ زیادہ بڑے پہلوؤں پر نظر رکھنے کے لیے چھوٹے پہلوؤں کو نظر انداز کرنا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی یہ نہیں کر سکتا کہ وہ بیک وقت چھوٹے پہلوؤں اور بڑے پہلوؤں پر یکساں نظر رکھے۔ آدمی مجبور ہے کہ وہ ایک کی خاطر دوسرے کا نقصان گوارہ کرے۔ وہ بڑا فائدہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 2021 All issues

Printed page