گه پيري کتابخانوں
الرسالہ، اپریل ۲۰۲۱، صفحہ ۳۹
خبرنامہ اسلامی مرکز - 274
انڈین پلوزم فاؤنڈیشن کولکاتا کی جانب سے 21 ستمبر 2020 کو ایک آن لائن پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام کا عنوان تھا: وباکے دور میں امن کی تلاش (Search for Peace in the Pandemic)۔ اس پروگرام کو برٹش ہائی کمیشن کولکاتا نے سپورٹ کیا تھا۔ اس پروگرام کو مختلف مذاہب کے نمائندوں نے خطاب کیا تھا۔ اسلام کی نمائندگی مزہ ماریہ خان، ممبری پی ایس انٹرنیشنل دہلی نے کی تھی۔ مز ماریہ خان کا خطاب کافی پسند کیا گیا۔ پدم وبھوشن انڈین گورنمنٹ کا دوسرا بڑا شہری اعزاز ہے جو سول میدان میں خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ 2021 میں جن لوگوں گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے پدم وبھوشن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ان میں صدر اسلامی مرکز بھی ہیں۔ یہ ایوارڈ صدر اسلامی مرکز کو اسپرچولٹی کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ سی پی ایس انٹرنیشنل فیملی اور ان کے خیر خواہوں کے لیے یقیناً بوسٹ (boost) کی حیثیت رکھتا ہے تا کہ وہ مزید دلچسپی کے ساتھ دعوت اور تزکیہ کا کام پر امن طریقے سے کریں۔
سی پی ایس لیڈیز کے ذریعے خواتین کے درمیان دعوتی کام کیا جارہا ہے۔ اس تعلق سے سی پی ایس خواتین کا ایک ویبینار 17 جنوری 2021 کو منعقد ہوا تھا۔ اس میں دعوتی امور پر گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر فریدہ خانم (نئی دہلی)، ڈاکٹر نجمہ صدیقی (نئی دہلی)، مز فہمیدہ خان (فیض آباد)، مز کوثر اظہار (امریکہ) اور ڈاکٹر سفینہ تبسم (سہارن پور، یوپی) نے اس پروگرام کو خطاب کیا۔ مز شہینہ علی (کولکاتا) نے اس پروگرام کو مادریٹ کیا تھا۔ اس پروگرام میں یہ طے کیا گیا کہ اب ہر ماہ اسی طرح ایک ویبینار کیا جائے گا، اور دعوتی کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ خواتین نے یہ بھی کہ طے کیا ہے کہ ہر ہفتے ایک آن لائن قرآن کلاس منعقد کی جائے گی، جس کو مز فاطمہ سارہ (بنگلورو) کنڈکٹ کریں گی۔ پھر اس کے بعد پہلا قرآن کلاس 31 جنوری 2021 کو منعقد ہوا، اور ہر ہفتے برابر یہ کلاس جاری ہے۔ اس گروپ سے جڑنے کے بعد جو تبدیلی آئی ہے، اس سلسلے میں چند خواتین ممبروں نے ذیل کے تاثر دیے ہیں: 1۔ خواتین کا یہ گروپ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ یہ گروپ ہمارے لیے آئینہ ہے۔ ہم سب کو اپنی اصلاح میں مدد کرتا ہے۔ (ڈاکٹر سفینہ تبسم، سہارن پور)
2۔ اگر میں اس لیڈیز گروپ میں نہیں ہوتی تو مجھے اپنی غلطی پر غور کرنا، اور اپنا احتساب کرنا کبھی نہیں آتا ( مز شبانہ خاتون، کلکتہ)
3۔ مولانا کی کتابیں میں بہت دنوں سے پڑھتی ہوں۔ لیکن جب اس گروپ میں مولانا کی ٹیچنگس اور ان کی تحریروں پر ڈسکشن ہوا اس نے میری زندگی کے لیے booster کا کام کیا۔ اللہ تعالیٰ مولانا کو صحت اور زندگی دے۔ (مزه فہمیدہ خان، فیض آباد، یوپی)
‹ Previous page Next page › Contents of April 2021 All issues