Al-Risala · April 2021 · page 44

گه پيري کتاب‌خانوں

الرسالہ، اپریل ۲۰۲۱، صفحہ ۴۴

آئیڈیالوجی صرف امن کے حالات میں سمجھی اور سمجھائی جاسکتی ہے۔ مولانا کی تحریروں سے اسلام کی پرامن تصویر واضح ہوتی ہے۔ گویا مولانا کی تحریروں کا خلاصہ یہ ہے کہ اسلام نے انسان کو جو چیز دی ہے وہ یہ ہے۔ آخرت کی کامیابی کے لیے نظریہ توحید اور دنیا میں جینے کے لیے نظریہ امن۔ یہ کانسیپٹ اس حدیث کا خلاصہ ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنت میں سب سے زیادہ دو چیزوں کی وجہ سے انسان جائے گا، تقویٰ اور حسن اخلاق (تَقْوَى اللَّهِ وَحُسْنُ الْخُلُق) جامع الترمذی، حدیث نمبر 2004۔ مولانا سید اقبال احمد عمری، عمر آباد، تامل ناڈو۔ آج کل میں مولانا وحیدالدین خاں صاحب کے سفر ناموں کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ میرا خیال یہ ہے کہ مولانا کے سفر ناموں میں زیادہ علمی اور مبنی بر حکمت مواد موجود ہے۔ اس بنا پر سفر نامہ کو پڑھنے میں زیادہ وقت بھی لگتا ہے۔ کیوں کہ اس میں نوٹ کرنے والی باتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ اسلام کے متعلق مختلف قسم کے سوالات واعتراضات اسی طرح مختلف اہلِ علم کے غیر اسلامی اور اسلامی نظریات کی بھی سفر نامہ میں وضاحت ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ مولانا کے سفر نامے پر حکمت ہوتے ہیں۔ مولانا ہر واقعہ سے کوئی اسلامی ذہن بنانے والا نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں۔ یہ خصوصی صلاحیت اور ملکہ، میرے علم کے مطابق، مولانا کی طرح کسی اور کو حاصل نہیں۔ دوسرے علمائے کرام کے سفر ناموں کا بھی میں نے مطالعہ کیا ہے۔ وہ نیوز پیپر کی طرح ہوتے ہیں، ان سے کوئی ٹیک اوے نہیں ملتا۔ حقیقت یہ ہے کہ مولانا کی کتابیں پڑھنے کے بعد دوسروں کی کتابیں ہر اعتبار سے مولانا کی کتابوں کے بالمقابل غیر معیاری نظر آتی ہیں۔ (مولانا جمیل مظہر بجنوری، ممبئی)

او دھیش کمار جی (پیدائش (1931)، گاندھی پینس فاؤنڈیشن، نئی دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اسپرٹ آف اسلام کے ریگولر قاری ہیں۔ کچھ ماہ سے ان کو یہ میگزین نہیں مل پا رہی تھی، کیوں کہ اسپرٹ آف اسلام اب صرف آن لائن شائع ہو رہا ہے۔ ان کی دلچسپی کے پیشِ نظر سی پی ایس دہلی نے ان کو اسپرٹ آف اسلام کی فوٹو کاپی بھیجی، اور کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو مولانا کی باتیں بہت زیادہ پسند ہیں۔ یہ سن کر وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انھوں نے کہا کہ صرف پسند کی بات نہیں ہے، مولانا صاحب کی باتیں مجھے نرائشاسا آشا کی طرف لے جاتی ہیں۔ ان کی کتابیں میرے اندر اُرجاجا (energy) پیدا کرتی ہیں۔

Key learning from Maulana’s books is deconditioning of oneself. It helps in unbiased approach in the various affairs of life. (Mr. Mehar Elahi, Lahore, Pakistan)

Every word of Maulana’s writing is purified and has extreme maturity. His sole aim of writing is to create positivity and aim for higher objectives. (Mr. Akhtar Butt, Lahore, Pakistan)

I am a student of biology. I believe when a person is really in need of real advice, Allah introduces him to someone who can really help him in his

‹ Previous page Next page › Contents of April 2021 All issues

Printed page