Al-Risala · April 2021 · page 48

CPS Ladies International

الرسالہ، اپریل ۲۰۲۱، صفحہ ۴۸

اعلان

انسانیت کی تعمیر میں عورت کا ایک اہم رول ہے۔ مگر پوری تاریخ میں عورتوں کو انڈر یوٹیلائزڈ (underutilized) کیا گیا ہے۔ مولانا وحید الدین خاں صاحب نے اسلامی تاریخ میں حضرت ہاجرہ اور دوسری خواتین کے رول کو دریافت کیا، اور اس کو ایکسپلین کر کے عورتوں کو ترغیب دی کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں، اور اپنے potential کو ایکچوپو لائز (actualize) کر کے وہ تاریخ دہرائیں، جو تاریخ اُن خواتین نے بنائی تھی۔ اس سلسلے میں انھوں نے قرآن وسنت اور تاریخ کے حوالے سے کئی کتابیں لکھی ہیں، جیسے’’عورت معمارِ انسانیت‘‘، ’’خاتونِ اسلام‘‘۔ اب ان کی رہنمائی میں سی پی ایس لیڈیز نے ایک دعوتی گروپ شروع کیاجس کا نام ہے:

CPS Ladies International

اس گروپ میں انڈیا اور انڈیا کے باہر کی خواتین شامل ہیں۔ یہاں وہ اسلام کے مختلف پہلوؤں پر اپنی ضرورت کے اعتبار سے ڈسکشن کرتی ہیں، جس سے ان کو دین کی گہری معرفت ( deeper realization) حاصل ہوتی ہے، اور ان کا انٹلکچول ڈولپمنٹ ہوتا ہے۔ یہ گروپ 29 اکتوبر 2020 کو شروع ہوا، اور اتنے کم وقت میں خواتین نے جو فیڈ بیک دیا، وہ بہت ہی حیرت انگیز (amazing) ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔ انھوں نے اس گروپ کو جوائن کر کے حقیقی اسلام کو سمجھا ہے۔ اس سے پہلے ان کے نزدیک اسلام کا مطلب کچھ سماجی رسوم تھا، نہ کہ وہ اسلام جو اللہ نے اپنے پیغمبر کے ذریعے بھیجا ہے۔

اب ہم لوگوں نے آن لائن قرآن کلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت ہماری ہفتہ وار آن لائن قرآن کلاس شروع ہو چکی ہے۔ اس سے ہمیں قرآن کے پیغام کو نتد کیری اعتبار سے سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانے کا موقع ملتا ہے۔ اللہ نے چاہا تو یہ گروپ جدید سائنسی دور میں ہاجرہ کلچر کے احیا (revive) کا ذریعہ بنے گا، یعنی بے مثال جد وجہد کے ذریعے خدائی دین کو جدید معیار پر ثابت شدہ بنانا۔ سی پی ایس لیڈیز انٹرنیشنل سے اگر کوئی خاتون جڑنا چاہتی ہیں تو اس ای میل یا واٹس ایپ پر اپنا نام اور نمبر بھیجیں: fahmidakhan245@gmail.com واٹس ایپ: 09453215285

‹ Previous page Next page › Contents of April 2021 All issues

Printed page