Al-Risala · August 2021 · page 40

”اتنی عقل جانوروں کو بھی ہوتی ہے“

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۴۰

شروع ہوئی۔ اب مجھے ساتھی ملنا شروع ہو گئے۔ ان کی مدد سے یہاں امریکا میں مولانا صاحب کی موجودگی میں ہم نے الرسالہ کی ایک باقاعدہ تنظیم رجسٹر کروا کر کام کو آگے بڑھایا۔ اس تنظیم کا Alrisala Forum International نام رکھا۔

اس کے بعد مولانا کی فکر کو عمومی لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے اس تنظیم کی ایک ویب سائٹ www.Alrisala.org بنائی۔ اس ویب سائٹ پر نہ صرف مولانا کی ساری کتابوں کے pdf بلکہ ان کے متعدد کتابوں اور رسالوں کے صوتی ایڈیشن کو بھی upload کر دیا گیا۔ اس کے بعد جب امریکا کی مختلف ریاستوں میں اس تحریک سے وابستہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی تو مولانا کا ایک ہفتہ وار ٹیلی کانفرنس پروگرام چلایا گیا۔ اس پروگرام میں مولانا پر 15 منٹ کسی ایک موضوع پر ایک تقریر کرتے تھے۔ پھر اس کے بعد مولانا مشارکین کے سوالوں کا جواب دیتے ۔ اس کے بعد اس پروگرام کو عالمی شکل دینے کے لئے CPS دہلی کے تعاون سے مولانا کی ان تقاریر کا ہفتہ وار پروگرام Ustream کے ذریعہ streaming live ہونے لگا۔ پھر اس پروگرام کو CPS دہلی نے مزید آگے بڑھایا، اور اس کو مولانا کے فیس بک پیج کے ذریعے live broadcast کرنے لگے۔ افراد کا تعاون اس سارے دعوتی مہم میں میری اہلیہ تسنیم اور بچوں کے تعاون کے علاوہ اس مہم میں جو اولین ٹیم بنی تھی ان افراد کے نام یہ ہیں: عرفان عمر، فاروق چشتی ، ارتقاء جمیل، ابراہیم صاحب، ابراہیم لودھیہ، گل زیبا احمد، انیس میمن، مرتضی افضل، وقار عالم، فائق فاروقی وغیرہ۔ سن 2009 میں مولانا کا قرآن کا انگریزی ترجمہ آیا۔ اور 2010 میں مولانا نے پیغمبر اسلام کی سنت کی اتباع میں قرآن کے تراجم کو سارے عالم کے ہر گھر میں ان کی اپنی زبان میں پہنچانے کا ہدف دیا۔ یہاں بھی اللہ تعالیٰ کی مدد ہماری ٹیم کو بہت زیادہ ملی۔ اب تک ہم لوگ قرآن کے ایک ملین سے زائد نسخے نہ صرف امریکا میں، بلکہ دوسرے ممالک جیسے کینیڈا، نیوزی لینڈ، برازیل وغیرہ میں بھی پہنچا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں اس مہم کو آگے پہنچانے کے لئے نو جوانوں کی ایک ٹیم درکار تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اس ضرورت کو اسد پرویز کی قیادت میں ہمیں مہیا کیا۔ ان شاء اللہ اب یہ کام مزید تیزی کے ساتھ انجام پائے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page