Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۴۴
دعوتی مزاج کے شارح اسرار مدنی، اسلام آباد آفتاب علم وعرفان، عصر حاضر کے سب سے بڑے نبض شناس اور اسلام کے دعوتی مزاج کے شارح مولانا وحید الدین خاں ہندوستان میں انتقال فرما گئے! انا للہ وانا الیہ رجعون ! افغان وار اور نائن الیون کے بعد برصغیر کے مسلمانوں پر شدت پسندی اور انتہا پسندی کے پروپیگنڈے کے خلاف انتہائی مؤثر کام کیا۔ اور اسلام کے مزاج کی زبردست تشریح کی، خاں صاحب مرحوم سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ اور سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کے معاصر تھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کر کے پولیٹیکل اسلام پر مبنی فکر کو خیر باد کہا، اور تعبیر کی غلطی کتاب لکھ ڈالی! اس میں انہوں نے سید مودودی مرحوم کے ساتھ اپنے خط وکتابت کے کئی حوالے دیے ہیں! مولانا کے بعض تفردات کے وجہ سے ان کو علمی حلقوں میں زبردست تنقید کا سامنا رہا، مگر مجال ہے کہ انہوں نے بھی مناظرانہ روش اختیار کی۔
علم، دعوت واخلاق کا نمونہ تھے۔ دس بارہ ملکوں کے سفر سے اندازہ ہوا کہ اگر کہیں ائیر پورٹ، جامع مسجد یا کسی عبادت گاہ میں مسلمانوں کی نمائندگی موجود ہے تو اس میں ان کی تفسیر کو پایا۔ چھ زبانوں (عربی، انگلش، ہندی، پشتو، سندھی، تھائی) میں ان کی اردو تفسیر کا ترجمہ ہو چکا ہے ۔ 1976 سے وہ الرسالہ کے نام سے ماہنامہ میگزین نکالتے رہے۔ اس رسالے کے مکمل مضامین وہ خود لکھتے تھے۔ ان کا طرز تحریر انتہائی شستہ، شگفتہ اور متاثر کن تھا! مولانا نے نہ جلسے کیے، نہ گلا پھاڑ کر خطاب کیا، نہ جتھہ بنایا مگر دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کیا !
ہزاروں نوجوان ان سے متاثر ہوئے، ہزاروں لوگ ان کی وجہ سے اسلام سے قریب ہوئے، جب کہ کئی ہزار لوگوں نے الحاد کو خیر باد کہا۔ اتنے بڑے داعی کی زندگی کس قدر سادگی سے گزرتی رہی اس کا اندازہ قریبی دوست لگا سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے آمین، ان کے درجات بلند فرمائے اور ہم لوگوں کو ان کے علمی ورثے سے زیادہ سے فائدے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues