مالک اشتر، نئی دہلی
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۹۴
آئیے ان سوالوں سے پریشان ہو رہے بھائیوں کی مشکل آسان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے عہد میں مذہبی گھرانوں میں آنکھ کھولنے والے اکثر لوگوں کو ان کا ماحول مذہب سے خود بخود قریب کر دیتا ہے۔ گھر میں جو مکتب فکر رائج چلا آ رہا ہے اس کی بنیادی باتیں پرورش کے دوران ہی منتقل کر دی جاتی ہیں۔ آگے چل کر ان میں سے بہت سے لوگ اپنے ذوق کے مطابق مذہب کو کم یا زیادہ گہرائی سے سمجھ کر اس پر راسخ بھی ہو جاتے ہیں۔ یہاں تک تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن جھنجھٹ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ان میں سے کچھ لوگوں کو ہر لحظہ بدلتی اس دنیا کے تقاضوں اور اقدار کے ساتھ اپنے مذہبی نظریات کو ہم آہنگ کرنے میں دشواری پیش آنے لگتی ہے۔ ان لوگوں کی کشمکش یہ ہوتی ہے کہ نہ تو وہ اس مذہب کو چھوڑنا چاہتے ہیں جس کی سچائی کو ان کا دل بچپن سے قبول کر چکا ہے اور نہ ہی وہ اس دنیا سے کنارہ کر سکتے ہیں جس میں انہیں بہر حال involve ہونا ہے۔ لوگوں کی زندگیوں میں جب یہ منزل آتی ہے تو وہ ایک فکری تذبذب کے عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس کا ایک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ کوئی ایک راستہ پکڑ لیتے ہیں۔ کچھ دنیا پر لاحول پڑھ کر خالص مذہب کے ہو جاتے ہیں تو کچھ مذہب کو سلام کر کے دنیا سے بغل گیر ہو رہتے ہیں۔ جوان دونوں میں سے کسی کا بھی حوصلہ نہیں کر پاتے وہ باری باری سے دونوں طرف نظر ڈالتے ہیں اور پھر ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔
لوگوں کی اس مشکل کو مذہب کے کچھ جانکاروں نے سمجھا اور کوئی حل کھوجنے میں لگ گئے۔ بہت سوچ بچار کر کے ان اصحاب نے مذہبی فکر کی بذریعہ اجتہاد تطبیق نو کرنے کی ٹھانی تا کہ مذہب اور تمدن کے زینے پھلانگتی دنیا کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ یہی وہ سوراخ ہے جس سے مذہب میں تجدد پسندی کی روایت کا چشمہ پھوٹا۔ اس روایت سے نکلے کچھ افکار تو اس انتہا تک چلے گئے کہ ان میں مذہب کی اصولی روح ہی غائب نظر آئی۔ جب کہ کچھ ایسے نظریات سامنے آئے جنہوں نے تذبذب کے جھاڑ جھنکار کو صاف کر کے مذہب اور جدید دنیا کے درمیان ہم آہنگی کی راہ گزر تیار کی۔ مذہب میں تجدد پسندی کی اس روایت کو رائج خطوط پر چلنے والے حلقوں نے نہ صرف مسترد کر دیا بلکہ ان کی گمراہی کا فتویٰ بھی صادر فرمایا۔ کچھ حلقوں نے تجدد پسندی کے پیچھے مذہب دشمن طاقتوں کا ہاتھ بھی دیکھ لیا۔ ان حلقوں نے اپنے نو جوانوں کو نصیحت کی کہ بھول کر بھی اس نئی روایت کی طرف نہ
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues