مولانا مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان برج تھے
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۱۱
میرے مولاناصاحب ڈاکٹرشیام سندرشرمانہئی دہلی میں نے مولانا صاحب کے ساتھ رہ کر جن اچھائیوں کو حاصل کیا وہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے پندرہ سال آرتھوپیڈکس کی حیثیت سے مولانا صاحب کی خدمت انجام دی ہے۔ مولانا صاحب اپنے آپ میں ایک مکمل شبد تھے۔ انھوں نے پوری زندگی سچائی کی تلاش میں گزاری۔ اتنا سمپل لیونگ میں نے اپنی زندگی میں کسی کو نہیں دیکھا۔ ان کے پاس جب میں پہنچتا تھا تو مجھے محسوس ہوتا کہ میں کسی فرشتے کے پاس آکر بیٹھا ہوا ہوں۔ آج تک میں نے ان سے نیگیٹیوشد نہیں سنا۔ وہ ہمیشہ ہم لوگوں کو یہی سکھاتے تھے کہ جیون میں کبھی نیگیٹیوٹی نہیں آنے دیجیئے گا۔ چاہے کیسی بھی مشکل ہو اس کو ایک چیلنج کے طور پر لیجیئے گا۔ اللہ جب ایک راستہ بند کرتا ہے تو دوسرا راستہ ضرور کھولتا ہے۔ اسی امید کے ساتھ آپ کو آگے بڑھنا ہے۔ مولانا کی سمپل لیونگ کے بارے میں میں اکثران کی زبان سے سنتا تھا کہ ان کی امی جان اکثر کہا کرتی تھیں کہ ”رلین باھن، بھیلی دھوب، جات جات ہم کیسن ہوب)‘‘ ہم برہمن تھے، دھوبی بن گئے، معلوم نہیں جاتے جاتے ہم کیسے ہوں گے )۔ مطلب کہ مولانا صاحب کی بچپن سے اتنی سادہ زندگی رہی ہے کہ ان کی امی کو کبھی یہ احساس ہوتا تھا کہ اتنی بڑی فیملی میں ان کا جنم ہوا اور ان کا جیون صوفیانہ اور فقیری والا گزر رہا ہے۔ مولانا کے پاس جب بھی ہم آتے تو وہ خیریت نہیں پوچھتے تھے کہ کیا حال ہے بلکہ پوچھتے کہ آپ کے پاس کوئی نیوز ہے؟ اور اس سے وہ کچھ نہ کچھ سیکھ ضرور لیتے تھے۔ ہر پل اور ہر سیکنڈ صرف اور صرف پازیٹیوٹھاٹ اور اللہ کی حمد میں جیتے تھے۔ جب وہ سوتے تھے تو اللہ کے نام سے سوتے تھے، اور جب سوکر اٹھتے تھے تو بھی اسی کے نام سے اٹھتے تھے۔ مجھے تو لگتا ہے کہ جب وہ سوتے تھے تو بھی اللہ ہی کے دھیان میں سوتے تھے۔ ان کی سمپل لیونگ ایسی تھی کہ ان کو فرق نہیں پڑتا تھا وہ کپڑا سیدھا پہنے ہوئے ہیں یا الٹا پہنے ہوئے ہیں، بس ان کا جسم ڈھکا ہوا ہو بہت ہے۔ وہ اپنے کمرے میں، اپنی لیونگ میں چینج نہیں چاہتے تھے۔ نیچر سے بھی ان کو بہت لگاؤ تھا، وہ نیچر میں جینے والے شخص تھے۔ ایک بات وہ مجھے سمجھایا کرتے تھے کہ ڈاکٹر شرما! اللہ سب کچھ معاف کرے گا لیکن مورتی پوجا کبھی معاف نہیں کرے گا تو میری بات یاد رکھیئے گا کہ کبھی مورتی پوجامت کیجیئے گا، تو میں ان سے کہتا تھا کہ مولانا صاحب میرا وعدہ ہے آپ سے کہ میں صرف مالک کی پوجا اور سجدے میں زندگی گزاروں گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues