Al-Risala · October 2021 · page 37

14 دسمبر 1985

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۲۱، صفحہ ۳۷

حضرت ابو بکر کی صفات (اہلیت) کا پورا علم تھا۔ مگر آپ نے حضرت ابو بکر کو صراحتہ خلافت کے لیے نامزد نہیں کیا۔

حضرت ابو بکر کو عمر کی صفات (اہلیت) کا علم تھا تو آپ نے عمر کو خلافت کے لیے نامزد کر دیا اور اس معاملے میں خاموشی اختیار نہیں کی۔ اس کے بعد عمر آئے تو انھوں نے تیسرا طریقہ اختیار کیا۔ انھوں نے اپنے آخر وقت میں چھ آدمیوں کی ایک کمیٹی بنا دی اور اس سے کہا کہ تم لوگ میرے بعد کسی کو خلیفہ بنا کر اس کے نام کا اعلان کر دینا۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان امور میں کوئی ایک ہی مقرر اور متعین طریقہ نہیں ہے۔ اصل چیز مصلحتِ اسلام ہے، نہ کہ کوئی متعین ڈھانچہ۔

14 دسمبر 1985

لوگ اقتدار چھن جانے کے بعد متواضع (modest) بن جاتے ہیں۔ حالاں کہ متواضع وہ ہے، جو اقتدار کی کرسی پر ہو، پھر بھی متواضع بنا رہے۔ اخلاق وہ ہے جو اقتدار پانے کے بعد ظاہر ہو، نہ کہ اقتدار چھننے کے بعد۔

16 دسمبر 1985

رڈیار کپلنگ (Rudyard J. Kipling) مشہور انگریزی شاعر اور ناول نگار ہے۔ وہ 1865 میں پیدا ہوا، اور 1936 میں اس کی وفات ہوئی۔

کپلنگ ان لوگوں میں تھا جو جدید مغربی تہذیب کو تاریخ کی آخری ارتقائی تہذیب سمجھتے تھے۔ کپلنگ کے نزدیک یورپ اور امریکہ کی ترقی یافتہ سفید فام لوگوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ بقیہ دنیا کو تہذیب کی یہ نعمت پہنچائیں۔ نو آبادیاتی نظام اس کے نزدیک اسی کوشش کی ایک صورت تھی۔ اس کی ایک مشہور نظم ہے، جس میں اس نے اپنے اس نظریے کو سفید انسان کا بوجھ (White Man's Burden) سے تعبیر کیا تھا :

Take up the White Man's burden Send forth the best ye breed

‹ Previous page Next page › Contents of October 2021 All issues

Printed page