Al-Risala · June 2021 · page 44

CPS Ladies International

الرسالہ، جون ۲۰۲۱، صفحہ ۴۴

ترجمان‘ یا ’مسلکِ سلف کا ترجمان‘ وغیرہ۔

اس زمانہ میں ہر طرف اسلام کی دھوم ہے۔ مگر لوگوں کے درمیان جس اسلام کی دھوم ہے، وہ ان کا خود ساختہ اسلام ہے، نہ کہ وہ اسلام جو اللہ نے اپنے رسول پر اتارا تھا۔ 31 دسمبر 1985 قرآن میں حضرت یوسف علیہ السلام کی مثال موجود ہے کہ انھوں نے مصر کے غیر مسلم ملک (بادشاہ) کے قانون کے تحت غذائی انتظام کے اختیار سنبھال لیے (یوسف، 12:55)۔ اسی طرح تو رات میں دانیال نبی کے متعلق مذکور ہے کہ وہ بابل کے غیر مسلم بادشاہ کی وزرا میں داخل ہو گئے تھے (دانیال، 1:19)۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض مسلم مفکرین کا یہ نظریہ سراسر غلط ہے کہ ’طاغوتی نظام‘ میں مسلمان کی شرکت نا جائز ہے۔ اس قسم کے نظریات دراصل غیر مسلم اقوام سے نفرت کے نتیجہ میں پیدا ہوئے ہیں، وہ خود اسلام کی تعلیمات سے نہیں لیے گئے ہیں۔ یہ نظریات ابتدا میں غیر مسلم حکمرانوں سے نفرت کے نتیجے میں پیدا ہوئے اور اس کے بعد ان کی توجیہہ (justification) کے لیے ان کو اسلامی اصطلاحات میں بیان کیا جانے لگا۔

(نئی کتاب اوراقِ حکمت سے انتخاب)

دنیا کے کاروباری اداروں میں ہائر اینڈ فائر (hire and fire) کا اصول چلتا ہے، جنت میں صرف ہائر ہے، فائر نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2021 All issues

Printed page