Al-Risala · January 2021 · page 8

Suit 2025, Hotel Sentaur, New Delhi

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۱، صفحہ ۸

آٹھویں الیکشن (1984) میں کانگریس کو ہمیشہ سے زیادہ لوک سبھا کی سیٹ ملی، یعنی کل 401۔ غیر دانش مندانہ اقدام کا نتیجہ اکثر الٹا نکلتا ہے، اور مذکورہ واقعہ الٹا نتیجہ نکلنے کی ایک عبرت ناک مثال ہے۔

سوامی پورن جی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو گرو ہیں۔ وہ یورپ میں اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے ہیں۔ ایک سفر کے دوران روم سے دہلی تک ہوائی جہاز میں ان کا ساتھ رہا۔ اس کے بعد ان کے کئی ٹیلی فون آئے یہاں تک کہ مندرجہ ذیل مقام پر ان سے ملاقات ہوئی :

Suit 2025, Hotel Sentaur, New Delhi

میں نے سوامی پورن جی سے کہا کہ آپ کے نزدیک سچائی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سچائی کوئی ایک معلوم چیز نہیں۔ میں نے کہا کہ جب سچائی کوئی ایک معلوم چیز نہیں تو آپ اپنے سفروں میں کس چیز کا پرچار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یہ نہیں بتاتا کہ سچائی کیا ہے۔ میں یہ بتاتا ہوں کہ وہ کون سا پراسس ہے جس کو فالو (follow) کر کے تم سچائی تک پہنچ سکتے ہو۔ میں نے دوبارہ ان سے سوال کیا کہ سچائی اگرچہ آپ کے نزدیک معلوم چیز نہیں مگر آپ کے بیان کے مطابق سچائی کا پراسس ضرور ایک معلوم چیز ہے۔ جبھی تو آپ اس کا پرچار کرتے ہیں۔ پھر آپ کے نزدیک وہ کرائیٹرین (criterion) کیا ہے، جس پر جانچ کر ہم یہ معلوم کر سکیں کہ آپ کا تجویز کردہ پراسس درست ہے۔ سوامی جی اس کا کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔ کچھ دیر گفتگو ہوتی رہی۔ آخر میں ان کو الرسالہ انگریزی پیش کیا گیا۔

انڈیا کے ایک عالم دین لندن کی ایک مسجد میں امام ہیں۔ وہ لندن جاتے ہوئے مجھ سے ملنے کے لیے آئے۔ گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان کے فلاں عالم صاحب بہت بڑے عالم تھے۔ جزئیات فقہ پر ان کی نظر جتنی وسیع تھی شاید ہی ہندو پاک میں کسی دوسرے عالم کی ہو۔ گویا

‹ Previous page Next page › Contents of January 2021 All issues

Printed page