بیماری معرفت کا ذریعہ
الرسالہ، مئی ۲۰۲۲، صفحہ ۴۸
خبرنامہ اسلامی مرکز - 276
ڈاکٹر جیوانندن (پیدائش 1945ء) شہر ایروڈ (Erode)، تامل ناڈو کے رہنے والے تھے۔ وہ کمیونسٹ فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود احتجاجی نفسیات سے دور تھے تعمیری سوچ رکھتے تھے۔ وہ بہت سے رفاہی اداروں کے ذمہ دار بھی تھے۔ وہ ہمیشہ مسلمانوں کی فکری اور علمی پچھڑے پن (backwardness) کو لے کر متفکر رہتے تھے۔ 2017 میں جب مولانا وحیدالدین خاں صاحب کی انگریزی کتاب Peace Building اور Non-Violence in Islam پر ایک تبصرہ دو ماہی تامل میگزین Sarvodaya میں چھپا تو اسے پڑھ کر ڈاکٹر جیوا بہت متاثر ہوئے اور گڈ ورڈ بکس چینائی سے رابطہ کرکے انھوں نے وہ کتاب مانگی، اور یہ بھی کہا کہ "میں اس کتاب کو تامل زبان میں ترجمہ کرکے شائع کرنا چاہتا ہوں" (ڈاکٹر جیوا بہت اچھے مترجم بھی تھے اور ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں)۔ گڈ ورڈ بکس چینائی نے ڈاکٹر جیوا کو مطلوب کتاب فوراً بھیج دی، انھوں نے ایک ہفتے کے اندر اس کتاب کا ترجمہ بھی مکمل کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے مولانا کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے: "پوری مسلم قوم میں میں نے مولانا کی طرح انٹلکچول نہیں دیکھا۔ یقیناً مسلم قوم نے نہ ہی ان کو سمجھا ہوگا اور نہ ہی ان کے اندر مولانا کی تعمیری فکر کو سمجھنے کی صلاحیت ہے۔ " فروری 2021 میں جب مولانا وحید الدین خان صاحب کے لیے حکومت ہند کی جانب سے پدم وبھوشن ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تو چینائی کے آئی پی ایس آفیسر مسٹر نجم الہدیٰ نے اس مناسبت سے ایک مضمون لکھا تھا جو ہندوستان کے معروف انگریزی روزنامہ The Hindu میں شائع ہوا، اس مضمون کو روزنامہ Tamil Hindu میں فوراً شائع کرنے کے لیے مترجم کی ضرورت درپیش تھی۔ حسن اتفاق سے اسی وقت ڈاکٹر جیوا کا فون آگیا، انہوں نے اس کی ذمہ داری لے لی اور چند گھنٹوں کے اندر ہی ترجمہ کرکے وہ مضمون ہمیں بھیج دیا۔ یہ مضمون 18 فروری 2021 کو مذکورہ روزنامہ میں شائع ہوا۔ ڈاکٹر جیوا کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سی پی ایس (تامل ناڈو) کی طرف سے ہم تین افراد، مولانا خطیب اسرار الحسن عمری، فیض قادری اور میں نے ایروڈ کا سفر کیا، اور 20 فروری 2021 کو ان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں، ان سے مولانا کی فکر کو لے کر گفتگو ہوئی، اور یہ بات بھی ہوئی کہ الرسالہ مشن کو تامل زبان میں کیسے منتقل کیا جائے۔ لیکن یہ ان سے ہماری آخری ملاقات ہوئی ۔ 2 مارچ 2021 کو ہمیں خبر ملی کہ ڈاکٹر جیوا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ یہ خبر سنتے ہی ہمیں یوں محسوس ہوا جیسے تامل ناڈو میں سی پی ایس کا ایک خیر خواہ ہم سے جدا ہو گیا ہے۔ (مولانا سید اقبال احمد عمری، تامل ناڈو) اسپاٹی فائی (Spotify) ایک انٹرنیشنل آڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔ اس پر سی پی ایس (یوایس) کے مسٹر اسد پرویز نے اپریل 2021 میں قرآن کا انگریزی ترجمہ اپلوڈ کیا، تا کہ ساری دنیا میں لوگ اس کو سن کر خدا کے منصوبہ تخلیق سے باخبر ہوسکیں۔ اپریل 2022 تک 240,409 لوگوں نے قرآن کا یہ ترجمہ سننے کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ساری دنیا قرآن کے پیغام کو جاننا چاہتی ہے، ضرورت صرف یہ ہے