Al-Risala · September 2022 · page 46

دورِ سائنس ، دورِ شکر

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۲، صفحہ ۴۶

دورِ سائنس ، دورِ شکر

ماہنامہ پاپولر سائنس نیو یارک (امریکا) سے شائع ہونے والی ایک میگزین ہے۔ یہ میگزین 1872 میں شروع ہوئی، اور آج تک جاری ہے۔ اس کے قدیم شمارے گوگل بکس میں موجود ہیں۔ اس کے ایک قدیم شمارہ (مارچ 1956، صفحہ 2) میں ایک پیرا گراف ان الفاظ میں تھا: From Atom to Star: Research at Bell Telephone Laboratories ranges from the ultimate structure of solids to the radio signals from outer space. Radio interference research created the new science of radio astronomy; research in solids produced the transistor and the Bell Solar Battery. Between atoms and stars lie great areas of effort and achievement in physics, electronics, metallurgy, chemistry and biology. Mechanical engineers visualize and design new devices. اس مضمون میں ایک امریکی کمپنی، بیل ٹیلی فون لیبو ریٹری میں ہونے والی سائنسی ریسرچ کا ذکر کیا گیا ہے۔ یعنی ایٹم سے لے کر ستارے تک انسانی جد و جہد اور کار نمایاں انجام دینے کے لیے فزکس، الیکٹرانکس، میٹالرجی، کیمسٹری، اور بائیولوجی کا بہت بڑا میدان موجود ہے۔ اس سائنسی لیبو ریٹری میں میکانیکل انجینئر نئے آلات کا خاکہ بناتے ہیں اور ڈیزائن تیار کرتے ہیں۔ ایک سیکولر انسان کی حد یہاں پر ختم ہوجاتی ہے۔ لیکن اہل ایمان کی ایک اور حد ہے۔ وہ ہے، کائناتی نشانیوں سے معرفت و شکر کی غذا حاصل کرنا۔ موجودہ زمانہ میں سائنسی ترقیوں نے ایک بہت بڑا کام انجام دیا ہے۔ اس نے معرفت اور شکر کے لیے ایک نیالا متناہی میدان کھول دیا ہے۔ مثلاً پرندوں کا فضا میں اڑنا قدرت الہی کی ایک عظیم نشانی ہے۔ قدیم زمانہ میں قدرت الہی کی اس نشانی (sign) کو صرف پراسرار عقیدہ کے تحت سمجھا جاتا تھا، مگر آج اس کو ایک سائنسی حقیقت کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ اب سائنسی دور میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج جب ایک ہوائی جہاز فضا میں اڑ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچتا ہے تو اس کے لیے ہوائی جہاز سے باہر ایک بہت بڑا انفراسٹرکچر درکار ہوتا ہے۔ یہی معاملہ تمام کا ئناتی انفراسٹرکچر کا ہے، جو تمام نقائص سے پاک (zero-defect) ہو کر زمین کے لیے لائف سپورٹ سسٹم کا کام کر رہا ہے۔ یہ بلاشبہ شکر کا بہت عظیم آئٹم ہے۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

‹ Previous page Next page › Contents of September 2022 All issues

Printed page