داعیانہ کردار
الرسالہ، جولائی ۲۰۲۲، صفحہ ۵۰
اکیڈمک اسٹاف بتایا کہ وہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کو پہلے سے جانتے ہیں، اور ان کی کتابیں پڑھ چکے ہیں (خواجہ کلیم الدین، امریکہ)۔
7- بتاریخ 5 دسمبر سے 10 دسمبر 2021 تک آندھرا پردیش کے چند علاقوں، بھیماورم، نڈ دول، راجمنڈری، تانو کو اور وشاکھاپٹنم کا دورہ ہوا، اور علما حضرات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان تمام حضرات کے ساتھ سی پی ایس مشن کے تعلق سے گفتگو ہوئی۔ ٹرین میں ایک خوشگوار تجربہ پیش آیا۔ اس بنا پر ہم سفر غیر مسلموں کے درمیان آسانی سے دعوتی کام کا موقع ملا۔ ہوا یہ کہ ٹرین میں میرے پڑوس کی سیٹ پر کچھ غیر مسلم مسافر تھے۔ وہ یہ چاہتے تھے کہ میری سیٹ وہ لے لیں، اور مجھے کوئی اور سیٹ دیں۔ مگر مجھے دیکھ کر وہ کہنے میں جھجک رہے تھے۔ میں نے ان کے ارادہ کو سمجھ کر فوراً ان سے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں آپ جیسا چاہتے ہیں، وہ میں کر دیتا ہوں۔ میں آپ کے لیے نو پرابلم پڑوسی بن کر رہوں گا۔ یہ سن کر وہ بہت زیادہ خوش ہوئے، اور تمام لوگ میرے دوست بن گئے۔ انھوں نے خوشی خوشی میری باتیں سنی، اور ترجمہ قرآن کریم ، اور دیگر دعوتی لٹریچر قبول کیا۔ وشاکھاپٹنم میں سی پی ایس مشن کے ممبران عبد المبین صاحب، نور محمد صاحب، ڈاکٹر یاسین اور عبد الشکور صاحب ان تمام سے ملاقات ہوئی۔ سب نے اپنے دعوتی تجربات بتائے اور خدا کے پیغام، قرآن کو ساری انسانیت تک پہنچانے کا از سر نو عہد کیا۔ ان حضرات سے جو گفتگو ہوئی وہ یہ تھی کہ دعوت میں استقامت کی ایک ہی شرط ہے۔ یعنی ہماری ذمہ داری یہی ہے کہ مدعو تک قرآن کا پیغام پہنچایا جائے اور ان کی ہدایت کے لیے اللہ سے دعا کرتے رہیں۔ اس حقیقت کو ہم اصولی طور پر اچھی طرح جان لیں۔ اگر اس سے زیادہ کوئی نتیجہ ہم چاہتے ہوں تو ہمیں مایوس ہونا پڑے گا۔ کیوں کہ قرآن (28:56) کے مطابق، دعوت وتبلیغ ہماری ذمہ داری ہے، مگر ہدایت دینا اللہ کا معاملہ ہے۔ (مولانا اقبال احمد عمری، عمر آباد، تامل ناڈو)۔ 8- 25 دسمبر 2021 کو کرسمس کے موقع پر گلمرگ میں سیاحوں کی کافی بھیڑ تھی۔ اس مناسبت سے سی پی ایس کشمیر کے تین ممبران حمید اللہ حمید صاحب، اعجاز احمد صاحب، اور مختار احمد صاحب گلمرگ گئے اور سیاحوں کے درمیان تراجم قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ کافی اچھا رسپانس ملا۔ گلمرگ کلب میں ایک ہفتہ کا Christmas and New year festival رکھا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد میں ممتاز شخصیات شریک ہوئے تھے۔ ان سب کو دعوتی لٹریچر پیش کیا گیا جو انہوں نے انتہائی خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
9- سی پی ایس (سہارنپور) کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر محمد اسلم خان کی قیادت میں 31 مارچ 2022 کو نگینہ، دھام پور اور دیوبند کا دورہ کیا۔ دھام پور میں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ مثلاً جناب ماہتاب صاحب (ممبرسی پی ایس دھام پور)، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹر ورما، ڈاکٹر سمن، ڈاکٹر آصف، مسٹر ارشاد ملتانی، مسٹر شاہنواز زیدی، ایڈووکیٹ نوید، اور مسٹر جاوید، وغیرہ۔ ان تمام لوگوں کے ساتھ سی پی ایس مشن کو لے کر گفتگو ہوئی، اور ان کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ پھر وہاں سے دارالعلوم دیوبند میں جانا ہوا۔ وہاں کی لائبریری میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابوں کا سٹ دیا گیا۔ اس کے علاوہ دیوبند میں موجود دیگر علما کرام سے ملاقاتیں ہوئیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2022 All issues