پدم وبھوشن ایوارڈ
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۲، صفحہ ۲۶
پدم وبھوشن ایوارڈ
سی پی ایس انٹرنیشنل اپنے بانی مولانا وحید الدین خاں کو حکومت ہند کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن 2021 عطا کرنے پر حکومت ہند کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ امن اور اسپرچوائلٹی کے شعبے میں مولانا کی تاحیات خدمات کے اعتراف میں دیے گئے اس باوقار ایوارڈ کو ہم انتہائی ادب کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
مولانا وحید الدین خاں کے صاحبزادے ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے 9 نومبر 2021 کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کیا، اور اپنے اہل خانہ اور دنیا بھر میں موجود سی پی ایس انٹرنیشنل کے اراکین کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے کہا کہ اس ایوارڈ نے مولانا وحید الدین خاں کے عالمی امن و روحانیت کے مشن، اور ان کے تمام پیروکاروں میں ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا کے ذریعے جاری کردہ انٹر فیتھ ہارمنی اور قومی تعمیر کا کام پہلے سے زیادہ جوش وخروش اور ٹیم ورک کے ساتھ جاری رہے گا۔ ہندوستان کو روحانی سپر پاور کے طور پر دیکھنا مولانا وحید الدین خاں کا خواب تھا، اس سمت میں سی پی ایس انٹرنیشنل کام کرتا رہے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2022 All issues