Al-Risala · November 2022 · page 8

اہلِ کتاب سے استفادہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۲، صفحہ ۸

مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ان ڈسپلنز کی روشنی میں یہودی اور عیسائی علما نے وہ تاریخی حقائق دریافت کیے ہیں، جو بائبل اور قرآن کے مشترک موضوعات تھے۔ مثلاً پیغمبر ابراہیم کا بیان، پیغمبر موسیٰ اور فرعون کا واقعہ، حضرت مسیح کی زندگی، یہاں تک کہ قرآن کے تاریخی استناد(historicity) پر بھی انھوں نے تحقیق کی، وغیرہ۔ ان تحقیقات کے ذریعے یہودی اور عیسائی علما نے مذہبی شخصیات اور واقعات کے تاریخی استناد کو ثابت کرنے کا کام کیا ہے۔ ان یہودی اور مسیحی علما کی سائنسی تحقیقات کی بنا پر اب مذہبی تاریخ دیگر تاریخی حقیقتوں کی طرح ثابت شدہ حقیقتیں بن چکی ہیں۔

بائبل اور قرآن میں بنیادی موضوع مشترک ہیں، مثلاً خدا کا وجود اور انبیاء کے حالات، وغیرہ۔ اس بنا پر اہل کتاب کی یہ تحقیقات بالقوہ طور پر (potentially) اسلام کی تائید کا کام ہیں۔ مسلم علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پوٹینشل کو ایکچول بنائیں تا کہ اسلام کی صداقت جدید علمی معیار پر ثابت شدہ حقیقت بن کر انسانوں کے سامنے آسکے۔ فرانس کے ڈاکٹر موریس بکائی (وفات 1998ء) کی کتاب "بائبل، قرآن اور سائنس" اسی قسم کی ایک کوشش ہے۔ اس کے انگریزی ترجمے کا ٹائٹل یہ ہے : The Bible, The Quran and Science by Dr. Maurice Bucaille چوں کہ جدید علوم سے بے خبری کی بنا پر مسلم اہل علم اس میدان میں پیچھے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ یہودی اور کرسٹچن علما کی دریافتوں سے اسی طرح استفادہ کریں جس طرح وہ کوئی دوسرا دینی علم حاصل کرتے ہیں۔ تاکہ خدا کا دین وقت کے مسلمہ علمی معیار پر مدلل ہوکر انسانوں کے مائنڈ کو ایڈریس (address) کرے۔

اعلان

سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی کی جانب سے انڈیا کے مدارسِ اسلامیہ کو مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں ہدیے میں بھیجی جارہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت ادارہ کی جانب سے مسٹر آصف خان (9918578630) مدارس میں جاتے ہیں، اور وہاں کی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرتے ہیں۔ پھر ان مدارس کو کتابیں بھیجی جاتی ہیں۔ قارئینِ الرسالہ اور دوسرے خواہش مند حضرات سے گزارش ہے کہ وہ آصف صاحب سے رابطہ قائم کر کے اس سلسلے میں ان کا تعاون فرمائیں۔ شکریہ

‹ Previous page Next page › Contents of November 2022 All issues

Printed page