Al-Risala · November 2022 · page 50

مذہب اور جدید چیلنج

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۲، صفحہ ۵۰

چنئی بک فئر: مولانا اسرار الحسن عمری (چنئی)کے کے مطابق، چنئی بپاسی (BAPASI) کے زیرِ اہتمام منعقد 45 واں بک فئر 16فروری 2022 کو شروع ہوا اور 6 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہوا۔ اس بک فئر میں چنئی گڈ ورڈ تقریباً دس سالوں سے حصہ لے رہا ہے۔ اس بار گڈ ورڈ کو چنئی BAPASI کی ممبر شپ بھی حاصل ہوگئی ہے۔ اس سال بک فئر میں تقریباً آٹھ سو پبلشرز نے حصہ لیا۔ بک فئرآنے والی پبلک کی تعداد پندرہ لاکھ تک بتائی جا رہی ہے۔ اس بک فئر سے پتا چلا کہ جہاں لوگوں میں ڈیجیٹل کتابوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، وہیں لوگوں کی کثیر تعداد ہارْڈ کاپی میں مطالعہ کرنا پسند کرتی ہے۔ اس مرتبہ سی پی ایس چینی نے تمَل زبان میں دو کتابیں ریلیز کیں: جملِ ترجمہ قرآن کا روائزڈ ایڈیشن اور گارڈا آرائرز کا تمل ترجمہ۔ پبلک نے دونوں کتابوں کو بہت پسند کیا۔ بہت سے لوگوں کو ہم نے یہ کتابیں بطور تحفہ بھی پیش کیں۔ اس سال ہمارے اسٹال پر جو لوگ آئے ان میں ایک معروف نام تامل اور ملیالم ٹی وی ایکٹر یس مرشبانۂ شاہ جہاں ہیں۔ انھوں نے کچھ کتابیں خریدیں، مثلاً لیڈنگ اے اسپرپچول لائف۔ اس کے علاوہ ان کو پرافت آف پس بطور تحفہ دی گئی۔ اس کتاب میلے سے یہ احساس بڑھا کہ الرساله مشن کی تمام کتابوں کا تمل ترجمہ ہم کو جلد از جلد کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم کو اس کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ لکھنؤ بک فئر: لکھنؤ بک فئر (2022 23rd Sep to 2nd Oct) میں سی پی ایس ممبران مولانا سید اقبال احمد عمری، خطیب اسرار الحسن عمری (چنئی)اور اور مسٹر آصف خان (کانپور) اسٹال کا انتظام سنبھالا۔ یہاں بھی کافی تعداد میں پبلک اسٹال پر آئی، اور قرآن و دیگر لٹریچر حاصل کیا۔ یہاں انگریزی کتابوں کی بہت ڈیمانڈ تھی۔ اس کے علاوہ دوسرے مقامات پر ہونے والے بک فئر میں سی پی ایس انٹرنیشنل کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ مثلاً سی پی ایس پاکستان نے جن بک فئر (20-23 میں حصہ لیا، وہ یہ ہیں: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی بک فئر اسلام آباد (18-14 دسمبر 2021)، جی سی یونیورسٹی بک فئر دسمبر 2021)، انٹرنیشنل بک فئر کراچی (22'3 Jan to 3 Dec'21 30)، پریمیر بک فئر لاہور (13-11 مارچ 2022)، فیصل آباد اگریکلچر یونیورسٹی بک فئیر (31-27 مارچ 2022)، لاہور بک فئیر (15-12 مئی 2022)، بک فئیر مجلس ترقی ادب، لاہور (14-11 اگست 2022)۔ اس کے علاوہ امریکا کے ایریزونا میں 13-11 مارچ 2022 اور آسٹن (ٹیکساس) میں 5-6 نومبر 2022 کو بک فئیر لگا۔ ان میں سی پی ایس امریکا نے شرکت کی۔ ان تمام بک فئرمیں آنے والے لوگوں میں تراجم قرآن کے علاوہ معرفتِ خدا اور امن عالم، وغیرہ کے موضوعات پر کتابیں تقسیم کی گئیں۔

4. I am, Muhammad Sohaib From England, and I am a Physiotherapist here. Every day I watch Maulana Wahiduddin khan's videos. I learned many things. Please upload the video at least once a week, and your Background Islamic tone is very effective and heart-touching. Please include this background tone in every Video. Thanks 5. I pray for you and send my best wishes regarding this magnificent deed of Tableegh e Deen. Undoubtedly the youngsters of today direly need to understand the Almighty's message, the Quran, through the books of Maulana Waheedudin Khan. (Muhammad Rafique [qrafi*****@yahoo.com])

‹ Previous page Next page › Contents of November 2022 All issues

Printed page