Al-Risala · November 2022 · page 49

مذہب اور جدید چیلنج

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۲، صفحہ ۴۹

میں نے مولانا صاحب سے کیا سیکھا: مولانا وحید الدین خاں صاحب سے میں نے وہ سب سیکھا جو کسی اور سے نہ سیکھا۔ مولانا صاحب جیسی ہستی سے کاش بہت پہلے ہی تعارف ہو جاتا تو تعصبات اور فرقہ واریت اور مذہبی ظاہر پرستی میں اپنے قیمتی ایام ضائع نہ کرتا۔ خیر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے مولانا وحید الدین خاں کی شکل میں عظیم رہنما اور غیر معمولی شخصیت سے ملاقات کروا دی۔ مولانا صاحب کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ اصحاب رسول اور انبیاء کرام کا خشیت الہی اور معرفت کا کتنا عظیم لیول ہوگا۔ مولانا صاحب کے بارے میں سب سے پہلے جناب ابو یحییٰ صاحب (ادارہ انذار) نے بتایا تھا۔ اس کے بعد میں نے مولانا کی پہلی تقریر انٹر نیٹ پر سنی اور پہلی کتاب 2017 میں پڑھی۔ پھر مولانا کے ہی ہو کر رہ گئے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مولانا کو میری زندگی میں شامل کر دیا۔ میں لفظوں میں کیسے بتاؤں کہ مولانا صاحب نے میری زندگی میں کیا تبدیلی پیدا کی ہے۔ مولانا کی بدولت دین کی اصل روح اور حقیقت سے آشنائی ہوئی۔ مثبت اندازِ فکر اور معرفت الہی کو سمجھنے میں مدد ملی۔ زندگی کی بے ثباتی اور موت کی حقیقت آشکار ہوئی۔ عام مذہبی فکر سے اعراض اور اصل اسلام کی پہچان ہوئی ۔ قرآن سے تعلق اور اس کو بنیادی اور مرکزی حیثیت دینے میں مدد ملی ۔ اس حقیقت کا ادراک ہوا کہ ایمان و اخلاق اور تزکیہ نفس ہی نجات کا اصل ذریعہ ہے ۔ مالک کے تخلیقی منصوبہ کا فہم حاصل ہوا ۔ صبر و شکر کی اہمیت اور اصل روح سے آشنائی ہوئی۔ انفس و آفاق کی نشانیوں اور کائنات میں تدبر اور تفکر کرنا پیدا ہوا ۔ مالک کائنات کی کبریائی اور عظمت کا ادراک ہوا۔ خواہش تھی کہ آپ جب کبھی پاکستان آئے تو ضرور ملاقات کا شرف حاصل کروں گا لیکن اس فانی دنیا میں یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ ان شاء اللہ رب العالمین جنت میں یہ موقع ضرور دے گا۔ ( طارق سلیم، گورنمنٹ ہائی سکول ، ضلع پاک پتن )

2۔ 3 مئی 2022 کو سی پی ایس سہارن پور نے اپنے سینٹر پیس ہال میں عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا تھا، جس میں سماجی اور سیاسی اور بیورو کریسی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ۔ ان تمام لوگوں کو سہارن پور ٹیم کی جانب سے بطور عید گفٹ دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ اسی طرح 25 مئی 2022 دہلی لیلا پیلیس میں ڈاکٹر اسلم کو امن و شانتی کے میدان میں کام کرنے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کے لیے مرکزی وزیر مسٹر انوراگ ٹھاکر آئے تھے۔ ان کو اور دوسرے مہمانوں کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ تمام لوگوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا، اور کتابیں پڑھنے کا وعدہ کیا۔ 3۔ کتاب میلہ (Book Fair) حصول علم و معلومات کا وسیلہ ہے۔ یہاں پر علم اور مطالعہ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ آتے ہیں۔ اس لیے مولانا وحید الدین خاں صاحب ہمیشہ سی پی ایس ٹیم کو بک فیر میں شرکت پر ابھارا کرتے تھے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ سی پی ایس انٹر نیشنل ہمیشہ نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر منعقد ہونے والے بک فیر میں شریک ہوتا رہا ہے۔ مثلاً 6-3 نومبر 2021 کو شارجہ میں انٹر نیشنل بک فیر لگا تو اس میں گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2022 All issues

Printed page