آتش فشاں کا سبق
الرسالہ، مارچ ۲۰۲۲، صفحہ ۴۶
آتش فشاں کا سبق
آتش فشاں زمین یا کسی دوسرے سیارے یا سیارچہ کی پرت سے نکلنے والا گرم مادہ ہے۔ اس سے پگھلی ہوئی چٹان، چٹان کے گرم ٹکڑے، اور گرم گیسیں نکلتی ہیں۔ امریکا کے خلائی ادارہ ناسا کی ویب سائٹ پر آتش فشاں (volcano) کی تعریف ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے: A volcano is an opening on the surface of a planet or moon that allows material warmer than its surroundings to escape from its interior. When this material escapes, it causes an eruption. An eruption can be explosive, sending material high into the sky. (accessed on 15.11.21)
آتش فشاں کسی سیارے یا چاند کی سطح پر ایک ایسا دہانہ ہے جو آس پاس سے زیادہ گرم مواد کو اپنے اندر سے خارج ہونے دیتا ہے۔ جب یہ مواد خارج ہوتا ہے تو پھٹنے کا سبب بنتا ہے۔ پھٹنا دھماکہ خیز ہوسکتا ہے، یہ مواد کو آسمان کی جانب اونچا پھینکتا ہے۔ انسانی کلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق، آتش فشاں کا پھٹنا زمین کی طاقت کا ایک ہیبت ناک ظاہر ہ ہے: A volcanic eruption is an awesome display of Earth's power. آتش فشاں قدرتی آفات (natural disasters) میں سے ہے۔ اس کے علاوہ چند دوسرے قدرتی آفات یہ ہیں ـــ جنگل کی آگ، ڈسٹ اسٹارم، سیلاب، ٹارنیڈو، سمندری طوفان، آتش فشاں، زلزلے یا لینڈ سلائڈ، سونامی، وغیرہ:
forest fire, duststorms, floods, hurricanes, tornadoes, volcanic eruptions, earthquakes, tsunamis, etc. یہ قدرتی آفات ماحول پر اس طرح اثر انداز ہوتے ہیں کہ قدرتی وسائل، مالی اور جانی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے سامنے انسان اور اس کی ساری ترقیاں بے بس ہو جاتی ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو ان قدرتی تجربات سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان اس دنیا کا ماسٹر نہیں ہے۔ اس دنیا میں انسان کو متواضع (modest) بن کر رہنا چاہیے تا کہ وہ ان تجربات سے سبق حاصل کرنے والا بنے۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)
‹ Previous page Next page › Contents of March 2022 All issues