ٹوئٹر کا سی ای او
الرسالہ، مارچ ۲۰۲۲، صفحہ ۵۰
ابھی حال ہی میں مولانا کی ایک کتاب، خاتونِ اسلام ختم کی ہے۔ جب میں خاتونِ اسلام پڑھ رہا تھا تو میرا حال یہ تھا کہ دوران مطالعہ میں اتنا غرق ہو جاتا تھا کہ کھانا، پینا بھی مجھے یاد نہیں رہتا تھا۔ اس وقت الرسالہ کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ اس کو پڑھتے ہوئے مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ ہم نے کس قدر عظیم ہستی کو کھودیا ہے۔ وہ ہستی جس کی امت کو سخت ضرورت تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگ بے کار ہی مولانا کے اوپر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ جب میں خاتونِ اسلام نام کی کتاب پڑھ رہا تھا، اس وقت دل سے مولانا کے لیے دعائیں نکل رہی تھیں۔ مولانا کا یہ احسان ہے کہ انھوں نے آنے والی نسلوں کے لیے اسلام کو عصری اسلوب میں آسان بنا کر پیش کر دیا ہے۔ علما کے اوپر نئی نسل کا یہ قرض تھا، جس کو مولانا نے ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ مولانا نے قرآن وحدیث کو لوجیکلی، اور سائنسی طور پر قابل فہم بنایا ہے، اور جن لوگوں نے اسلام پر جدید سائنسی ڈسکوری کی روشنی میں اعتراض کیا تھا، مولانا نے ان کا عقلی اور نقلی طور پر جواب دیا۔ دو روز حاضر میں اسلام کا جو دفاع کیا وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ (مولانا نبیل احمد رشیدی، ممبر جمعیت علماء ضلع بجنور)
• الرسالہ (خصوصی شماره داعی اسلام مولانا وحید الدین خاں) جب بھی پڑھا اس میں گم ہو گیا۔ خصوصی شماره میرے ہاتھ سے الگ نہیں ہو پا رہا ہے۔ جہاں بھی میں جاتا ہوں، اس کو ساتھ رکھتا ہوں۔ ایک کاپی تو آفس میں بھی رکھ لی ہے۔ رسالہ پر جب بھی مولانا کی تصویر دیکھتا ہوں ایک خوشی ہوتی ہے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ خصوصی شماره بھی آج تک چھپنے والے تمام الرسالیوں کی طرح حکمت سے بھر پور ہے۔ مولانا کی شخصیت کے بہت سے نئے پہلو نظر آئے۔ یہ الرسالہ بھی فل آف وزڈم ہے۔ اس میں لکھے گئے تمام مضامین دل کی گہرائیوں سے گزر کر آنکھوں سے آنسوؤں کی شکل میں آتے ہیں۔ مولانا ایک عظیم ہستی ہیں۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ فریدہ آپا، فرہاد صاحب اور انڈیا ٹیم نے اس کو مرتب کیا۔ (طارق بدر، لاہور، پاکستان)
• مولانا وحید الدین خاں کی کتابوں کا قیمتی تحفہ : دورِ قبل (18 اکتوبر 2021) مولانا وحید الدین خاں کی 155 تصانیف ادارہ کو موصول ہوئی ہیں۔ بلاشبہ مولانا وحید الدین خاں کا اسلوب، استدلال کی قوت اور تجزیہ کی صلاحیت قابلِ تقلید ہے۔ اسی خصوصیت کی وجہ سے مولانا وحید الدین خاں کو دورِ جدید کے مصنفین میں منفرد اور نمایاں مقام حاصل ہے۔ مولانا مرحوم کی کتابیں دیر تک اور دور تک اسلام پر ایمان، اعتقاد اور اعتماد کا درس دیتی رہیں گی۔ خدا ان کی تصانیف کو صدقہ جاریہ بنائے، آمین۔ ادارہ اس موقع پر جناب ثانی اثنین صاحب، ٹرسٹی سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی کا بے حد ممنون و مشکور ہے کہ انھوں نے ادارہ کی طلب پر مولانا وحید الدین خاں کی گراں قدر تصانیف لائبریری کے لیے ارسال کیں (ادارہ تحقیق وتصنیفِ اسلامی، علی گڑھ)۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 2022 All issues