اقوالِ حکمت
الرسالہ، مارچ ۲۰۲۳، صفحہ ۴۵
اقوالِ حکمت
آدمی کے لیے ہمیشہ دو میں سے ایک کے انتخاب کا موقع ہوتا ہے۔ مگر نادان آدمی تیسرا انتخاب لینے کی کوشش کرتا ہے، جو موجودہ دنیا میں سرے سے کسی کے لیے ممکن ہی نہیں۔ * * * ذاتی انٹرسٹ کے معاملہ میں ہر آدمی ہیر و بنا ہوا ہے اور جہاں ذاتی انٹرسٹ کا معاملہ نہ ہو وہاں ہر آدمی زیرِ نظر آتا ہے۔
* * *
لوگ جو کچھ چاہتے ہیں اس کو وہ پاتے نہیں، کیوں کہ وہ اس کی قیمت دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔
* * *
کسی مسلمان کے پاس شکایت کی باتیں ہیں اور کسی مسلمان کے پاس فخر کی باتیں ۔ ایک نے صبر کو حذف کر رکھا ہے اور دوسرے نے شکر کو۔
* * *
سب سے اعلیٰ انسانی صفت سنجیدگی ہے اور سب سے پست انسانی صفت کمینگی۔ * * * حق کے آگے نہ جھکنا خدا کے آگے نہ جھکنا ہے۔ ایسے لوگ یقیناً خدا کے باغی ہیں، خواہ بظاہر وہ رکوع اور سجدہ کر رہے ہوں۔
* * *
لوگ بولنا جانتے ہیں، مگر وہ سننا نہیں جانتے۔ اگر وہ سننے والے بن جائیں تو وہ زیادہ بہتر طور پر بولنے والے بن سکتے ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 2023 All issues