Al-Risala · July 2023 · page 33

Education in Countemporary Japan

الرسالہ، جولائی ۲۰۲۳، صفحہ ۳۳

آپ اس کو ایک اصولی تنقید سمجھ رہے ہیں۔ مگر یہ صرف ایک غیر ذمہ دارانہ اظہار رائے ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ آپ کو ’’اسلامی مرکز‘‘ کے ساتھ مشن والی وابستگی نہیں۔ آپ الرسالہ کے قاری ہیں، مگر آپ الرسالہ کی تحریک کے ہمدرد نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ اس طرح کی باتیں فرما رہے ہیں۔ اگر آپ کو اس مشن سے فی الواقع قلبی لگاؤ ہوتا تو آپ خبرنامہ کو ’’رفتار کار‘‘ (الرسالہ مشن کی سرگرمیوں) کے معنی میں لیتے، اور پھر جب آپ اس کو پڑھتے تو آپ کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوتی کہ اس مشن کا دائرہ پھیل رہا ہے۔ اور وہ لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ مگر چونکہ آپ کو اس سے کوئی تحریک کی دلچسپی نہیں، اس لیے آپ اس کو رفتار کار کے انداز میں نہ دیکھ سکے۔ آپ نے اس کو صرف تعریف کے انداز میں دیکھا۔ یہی وجہ ہے کہ جو چیز محض حقیقت واقعہ کا اظہار تھی وہ آپ کو غیر ضروری طور پر قابل اعتراض دکھائی دینے لگی۔ یہی حال تمام معاملات کا ہے۔ اکثر غلط فہمیاں یا اعتراض محض زاویہ نظر کے فرق کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اگر زاویہ نظر بدل جائے تو آدمی کی رائے بھی یقینی طور پر دوسری ہو جائے گی۔ 20 فروری 1986 آج کی ڈاک سے ایک کتاب موصول ہوئی۔ اس کا نام ہے:

’’التربية فى اليابان المعاصرة‘‘ (مترجم: محمد عبدالعلیم موسی، 1985، صفحات 68) یہ ایڈورڈ، ر، بوشامب کی ایک کتاب کا عربی ترجمہ ہے جس کا اصل نام یہ ہے:

Education in Countemporary Japan

اس کتاب کا عربی ترجمہ ریاض (سعودی عرب) کے ایک ادارہ نے شائع کیا ہے۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے موقع پر جاپانیوں میں زبردست فوجی ذہن پایا جاتا تھا۔ وہ اپنے قومی مسائل کا حل فوجی کارروائیوں میں سمجھتے تھے۔ مگر جب امریکہ نے جاپان کے اوپر دو ایٹم بم گرائے اور جاپان کی طاقت بالکل تہس نہس ہو گئی تو اچانک جاپانیوں نے اپنی سوچ کو بدل لیا۔ پوری قوم اس بدلے ہوئے رخ پر چل پڑی جس کو اس کے مفکرین نے الاتجاه المعاكس (reverse course) کا نام دیا ہے۔ یعنی متشددانہ طریقہ کو چھوڑ کر پر امن تعمیر کا طریقہ اختیار کرنا۔ یہی موجودہ دنیا میں ترقی کا سب سے بڑا راز ہے۔ فرد ہو یا قوم ہر ایک کی زندگی میں بار بار ایسے لمحات آتے ہیں کہ اس کا سابقہ طریقہ بدلے ہوئے حالات کے اعتبار سے بے فائدہ ہو جاتا ہے۔ یہ لمحہ کسی

‹ Previous page Next page › Contents of July 2023 All issues

Printed page