Al-Risala · July 2023 · page 46

پیغمبر اسلام کا نمونہ

الرسالہ، جولائی ۲۰۲۳، صفحہ ۴۶

شریف النفس لا يرفع الصوت على الناس لسوء خلقه، ولا يكثر الصياح عليهم في السوق لدناءته، بل يلين جانبه لهم ويرفق بهم) شرح الطيبي، جلد 11، صفحہ 3639۔

"وہ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں لے گا"— اس کی وجہ کیا ہے۔ اس کی وجہ ایک دوسری حدیث میں اس طرح بیان کی گئی ہے: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنْ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ (مسند احمد، حدیث نمبر 3672)۔ یعنی 'بیشک اللہ تعالیٰ برائی کو برائی سے نہیں مٹاتا ہے، لیکن برائی کو اچھائی سے مٹاتا ہے، بیشک برائی برائی کو ختم نہیں کرتی ہے۔ ' اسی لیے قرآن میں کئی مقام پر برائی کو بھلائی سے ختم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ مثلاً دیکھیے یہ آیتیں — 41:34 اس حدیث سے جو سبق ملتا ہے، وہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کے الفاظ میں یہ ہے — یہ تمام حقائق اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایک با اصول انسان تھے۔ آپ کی شخصیت حالات کے رد عمل کی پیداوار نہ تھی۔ بلکہ اعلیٰ ربانی اصول کی پیداوار تھی۔ آپ کا اعلیٰ اخلاقی صفات کا حامل ہونا، آپ کے اس دعویٰ کے عین مطابق ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں۔ کسی بھی سماج کے لیے اچھے اخلاق اور اعلیٰ کردار کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ افراد کے اندر اچھے اخلاق کا ہونا کسی سماج کو اچھا سماج بناتا ہے۔ اور افراد کے اندر برے اخلاق کا ہونا کسی سماج کو برا سماج بنا دیتا ہے۔ معروف اموی خلیفہ عمر بن عبد العزيز (وفات 101ھ) نے ایک مرتبہ لوگوں کو یہ نصیحت کی تھی: أَيُّهَا النَّاسُ أَصْلِحُوا سَرَائِرَكُمْ تَصْلُحْ عَلَانِيَتُكُمْ (الطبقات الكبرى لابن سعد، جلد 7، صفحہ 386)۔ یعنی، لوگو، اپنے اندرون کو درست کرو، تمھارا ظاہر درست ہو جائے گا۔ اخلاق دراصل، داخلی احساس کا خارجی اظہار ہے۔ داخلی سطح پر ایک انسان جیسا ہوگا، اُس کا اثر اس کے خارجی برتاؤ سے ظاہر ہوگا۔ اعلیٰ اخلاق سے مراد وہ اخلاق ہے جب کہ آدمی دوسروں کے رویے سے بلند ہو کر عمل کرے۔ اس کا طریقہ یہ نہ ہو کہ برائی کرنے والوں کا جواب برائی سے دے اور بھلائی کا جواب بھلائی سے، بلکہ اس کا طریقہ ہر ایک کے ساتھ بھلائی کا ہو۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہے جسے آپ کا امتی ہونے کی حیثیت سے ہر مسلمان کو اختیار کرنا چاہیے۔ (مولانا ظفر با احمد)

‹ Previous page Next page › Contents of July 2023 All issues

Printed page