استطاعت کا اصول
الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۳، صفحہ ۴۹
29-30 اپریل 2023 کو نئی دہلی کے ہوٹل دی لیلا امبینس میں سی پی ایس انٹرنیشنل نئی دہلی کے زیر اہتمام پیس کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا نفرنس کا مقصد یہ تھا کہ تمام سی پی ایس ممبران اسلام کی پر امن تعلیم کو دنیا کے ہر حصے میں پہنچائیں۔ مولانا وحید الدین خاں صاحب کے بعد سی پی ایس انٹرنیشنل کی یہ پہلی کانفرنس تھی۔ اس میں الرساله مشن کے تحت کام کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل چیپٹرز کے داعیوں نے پوری سنجیدگی کے ساتھ حصہ لیا، اور کانفرنس کے بعد ایک نئی انرجی کے ساتھ واپس ہوئے۔ تمام لوگوں نے یہ عہد کیا کہ وہ مولانا صاحب کے بعد امن اور اسپر یچوٹی کے اس مشن کو نئی اسپرٹ کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ کانفرنس کی کارگزاریوں کو جاننے کے لیے سی پی ایس انٹرنیشنل کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک پیج کو وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ذریعہ دنیا کے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔ ذیل میں ایسے کچھ تاثرات نقل کیے جارہے ہیں:
• 2015ء سے میں نے مولانا وحید الدین خاں کو سننا شروع کیا، ان کی ہفتہ وار کلاسوں کو جوائن کیا۔ کیوں کہ مولانا کی کلاس مجھے سب سے منفرد نظر آئی۔ مولانا کا مشن ایک الگ مشن تھا۔ آج کے دور میں ہر کوئی اپنے آپ کو درست ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے لیکن مولانا نے ہمیں یہ سکھایا کہ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو اپنی غلطی کو مانے۔ مولانا ایک انقلابی اور ایک روحانی انسان تھے۔ آپ نے خدا شناسی اور تزکیہ نفس پر بہت زور دیا۔ یہ بتایا کہ موت کے بعد کی زندگی اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق ہمیں معرفت سے قریب کرتا ہے۔ ہم لوگ اندھیروں میں تھے۔ یہ کہہ لیجیے کہ فضول کاموں میں مصروف تھے۔ لیکن مولانا سے جڑنے کے بعد ہمیں حقیقی معنوں میں خدا کی پہچان کا موقع ملا۔ مولانا نے ہمیشہ انسان کو غور و فکر کا حکم دیا اور کائناتی نشانیوں کے ذریعہ خدا کو سمجھنے اور اس کو تلاش کرنے کے بارے میں بتایا۔ مولانا کی آواز ایک منفرد آواز تھی جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ، مولانا کا کام ہمیشہ انسان کو غور و فکر کی طرف لے جاتا رہے گا۔ (سید محمد حسیب شاہ نقوی، سرگودھا)
‹ Previous page Next page › Contents of September 2023 All issues