Al-Risala · September 2023 · page 50

رابطه نمبر: 99185785630-91+

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۳، صفحہ ۵۰

کتاب "اسباقِ تاریخ پر تبصره: مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتاب "اسباقِ تاریخ" ان متفرق مضامین کا مجموعه هے جو ماه نامه الرساله میں چھپتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں بیان کرده تاریخی واقعات مختلف زمانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ مولاناکی اس تصنیف کا مقصد تاریخ سے عبرت اور نصیحت حاصل کرنا ہے۔ عموماً هم تاريخ كا مطالعه جذبه فخر کی تسکین کے لیے کرتے ہیں۔ جب که ایام گزشتہ کا مطالعه عبرت پذیری اور سبق آموزی کے لیے ہوتا ہے۔ جیسا کہ قرآن میں تاریخی واقعات سبق آموزی کے لیے بیان ہوئے ہیں۔ زیرنظر کتاب میں مصنف نے تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ اندازِ فکر زندگی کی تعمیر کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ آغازِ اسلام سے لے کر آج تک اسلامی تاریخ پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ان کتابوں میں جنگوں کے واقعات اور کامیابیوں کی داستانیں ہیں۔ جب کہ اسلام کی تاریخ صرف کشور کشائی تک محدود نہیں ہے۔ اسلام کی تاریخ حقیقی معنوں میں انسانی فکر کے انقلاب کی تاریخ ہے۔ اسلام نے اپنی گزشتہ پندره صدیوں میں کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بدلیں، زندگی کے ہر شعبہ میں انقلاب برپا کیا۔ ایسی همه گیر تبدیلی شمشیر وسنان سے واقع نہیں ہوسکتی هے۔ یہ تبدیلیاں فرد فرد پر فکری محنت کر کے ہی حاصل ہوسکتی ہیں۔ مگر زیادہ تر مورخین نے جنگ وفتوحات کا ذکر کیا ہے۔ جب که اسلام کی اصل طاقت اس کی تلوار نہیں، بلکہ اس کا امن و محبت کا پیغام ہے۔ اسلامی تعلیمات نے ایک نئی تہذیب کی بنیاد رکھی۔ عدل کے پرچم کو بلند کیا۔ انسانیت کو محترم ٹھہرایا۔ خالق و مخلوق کے تعلق کو واضح کیا۔ لیکن جنگ وفتوحات کے ذکر میں یہ مثبت تعلیمات ثانوی درجه میں چلی گئیں۔ گئیں۔ مولانا وحید الدین خاں نے مذکورہ کتاب میں اسلامی تاریخ کو درست زاویہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب کا مطالعه قاری کو وسیع النظر بناتا ہے اور وه تاریخ سے جذبه فخر حاصل کرنے کے بجائے دانش کشید کرتا ہے۔ موجوده ملکی اور سماجی حالات میں اس کتاب کا مطالعه بہت سودمند ہے۔ (محمد فاروق ، لاہور)

اعلان

سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی کی جانب سے ہندوستان کے دینی مدارس اور دیگر ملی و تعلیمی اداروں کو مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں ہدیے میں بھیجی جارہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اداره کی جانب سے مسٹر آصف خان مدارس میں جاتے ہیں، اور وہاں کی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرتے ہیں۔ پھر ان مدارس کو کتابیں بھیجی جاتی ہیں۔ قارئینِ الرساله اور دوسرے خواہش مند حضرات سے گزارش ہے کہ وہ آصف صاحب سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ قائم کر کے اس سلسلے میں ان کا تعاون فرمائیں۔ شکریه:

رابطه نمبر: 99185785630-91+

‹ Previous page Next page › Contents of September 2023 All issues

Printed page