Al-Risala · November 2023 · page 49

عورت کا میدانِ کار

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۴۹

خبرنامہ اسلامی مرکز - 281

موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے، اس لیے ہر جگہ سے ایسے تاثرات پڑھنے کو ملتے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں سی پی ایس انٹرنیشنل کا مشن پہنچ رہا ہے۔ لوگ مولانا وحید الدین خان صاحب کی کتابوں کو نہ صرف خود پڑھتے ہیں، بلکہ دوسروں تک ان کو پہنچاتے ہیں۔ مثلاً پاکستان سے مسٹر جلیل کا کڑ نے مولانا صاحب کی کتاب، الاسلام کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے فیس بک پیج پر یہ تاثر لکھا ہے :

"اگر آپ نے یہ کتاب (الاسلام) نہیں پڑھی ہے تو میرا مشورہ کہ لازمی طور پر پڑھیے۔ بار بار پڑھیے، سبقا سبقا پڑھیے۔ اس میں وہ سب کچھ ہے جو ایک درد دل رکھنے والا مسلمان، اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی اور ترقی کے بارے میں سوچتا ہے۔ “ تمام انسانوں کے لیے قرآن کو قابل حصول بنانا سی پی ایس انٹرنیشنل کا بنیادی مقصد ہے۔ چنانچہ کوئی شخص، خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ماننے والا ہو، قرآن کو اپنی قابل فہم زبان میں پڑھنا چاہتا ہے تو وہ ہماری ویب سائٹ پر آکر فارم فل کرے، اس کے بعد اس کو ایک عدد ترجمہ قرآن فری آف کاسٹ بذریعہ پوسٹ بھیج دیا جاتا ہے۔ بشرطیکہ ایڈریس اور فون نمبر درست ہو۔ اس سلسلے میں ایک خاتون نے اپنا تاثر ان الفاظ میں ای میل کیا ہے :

‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues

Printed page