عورت کا میدانِ کار
الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۵۰
26 فروری 2023 کا واقعہ ہے۔ اس دن میں گارلینڈ (ٹیکساس) کے ایک مال (mall) میں واقع ہاف پرائس بکس اینڈ میگزین اسٹور کے پاس سے گزری تو اس کی خاتون منیجر سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس اسلام پر کوئی کتاب ہے۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس اسلام کے موضوع پر کوئی کتاب نہیں ہے۔ پھر میں نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ قرآن کا انگریزی ترجمہ فری تقسیم کے لیے رکھنا چاہیں گی۔ اس نے کہا بالکل! براہ کرم آپ جو بھی عطیہ کرنا چاہتی ہیں، وہ ضرور لائیں۔ میں نے انھیں انگریزی ترجمہ قرآن کا ایک باکس دیا، اس نے شکریہ کے ساتھ اس کو قبول کیا۔ یہ بک اسٹور ایک مشہور مال میں واقع ہے، اور وہاں ہر وقت لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ اس لیے اس بات کی قوی امید ہے کہ بہت سے لوگ اسٹور سے ترجمہ قرآن کو حاصل کریں گے۔ (مز کوثر اظهار، سی پی ایس امریکہ)
• ایچی سیا یونیورستی (ASU) گروگرام، ہریانہ نے سی پی ایس انٹرنیشنل دہلی کے اشتراک سے انٹرفیتھ ڈائلاگ اینڈ پیس کے موضوع پر 25 ستمبر 2023 کو یونیورسٹی کے اندر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا ۔ اس میں سی پی ایس دہلی کے دو ممبران مسا ستھی مہوترا اور مسٹر وکرانت ڈاگر نے شرکاء کے سامنے موضوع کی مناسبت سے گفتگو کی، اور پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں کو سی پی ایس انٹرنیشنل کا لٹریچر دیا گیا۔ تمام لوگوں نے نہایت شوق کے ساتھ گفتگوسنی اور شکریہ کے ساتھ اسپر پچول تحفہ حاصل کیا۔
• مسٹر عمار، سی پی ایس دہلی کے نوجوان ممبر ہیں۔ کیا۔ انہوں نے 6 نومبر 2023 کو دہلی میں واقع نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کی انگریزی کتابوں کا ایک سیٹ (بشمول انگریزی اور ہندی تراجم قرآن) بطور تحفہ دیا۔ بقول مسٹر عمار، ڈاکٹر روی کے مشرا ( ڈپٹی ڈائریکٹر) نے انتہائی خوشی اور اپنائیت کے ساتھ میرا استقبال کیا اور تمام کتابوں کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ انہوں نے مولانا اور ان کے کاموں کی بہت تعریف کی۔ انہوں نےکہاکہ مولانا صاحب واقعی ایک استثناء انسان اور سچے محب وطن تھے ۔ ملک میں بہت کم لوگ ان کی مانند ہوئے ہیں۔ اس وقت ان کے ساتھ دو مہمان اور بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے بھی نہایت دلچسپی کے ساتھ مولانا اور سی پی ایس مشن کے بارے میں سنا۔ انھوں نے مولانا کے لیے رضا کارانہ طور پر کام کرنے کی میری کوششوں کو بھی بہت سراہا۔
اعلان
سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی کی جانب سے ہندوستان کے دینی مدارس اور دیگر ملی و تعلیمی اداروں کو مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں ہدیے میں بھیجی جارہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت ادارہ کی جانب سے مسٹر آصف خان مدارس میں جاتے ہیں، اور وہاں کی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرتے ہیں۔ پھر ان مدارس کو کتابیں بھیجی جاتی ہیں۔ قارئین الرسالہ اور دوسرے خواہشمند حضرات سے گزارش ہے کہ وہ آصف صاحب سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ قائم کرکے اس سلسلے میں ان کا تعاون فرمائیں۔ شکریہ رابطہ نمبر : 99185785630-91+
‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues