Al-Risala · May 2023 · page 50

اسمارٹ اسپیکر

الرسالہ، مئی ۲۰۲۳، صفحہ ۵۰

اسمارٹ اسپیکر

جدید انفارمیشن ٹکنالوجی نے قرآن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے نہایت وسیع میدان کھول دیے ہیں۔ ان میں نہایت اہم اور مشہور ٹکنالوجی وہ ہے جسے اسمارٹ اسپیکر کہا جاتا ہے۔ Smart Speaker, an internet-enabled speaker that is controlled by spoken commands and is capable of streaming audio content, relaying information, and communicating with other devices. اسمارٹ اسپیکر انسانی آواز کی بنیاد پر کام انجام دینے والا ڈیوائس ہے۔ اس کے ذریعے آپ بول کر انٹرنیٹ کے متعدد کام انجام دے سکتے ہیں۔ جیسے کسی سوال کا جواب معلوم کرنا، الارم اور یاد دہانی کا عمل، آڈیو یا ویڈیو یا کتابیں سننا، وغیرہ۔ ایک سروے کے مطابق 2022 میں امریکہ بھر میں 94 ملین اسمارٹ اسپیکر استعمال میں ہیں۔ اس وقت تین کمپنیوں کے اسمارٹ اسپیکر زعام ہیں: ایمیزون الیکسا، ایپل ہوم پاڈ اور گوگل اسسٹنٹ۔ اب آپ اپنے اسمارٹ اسپیکر کے ذریعہ ترجمہ قرآن بھی سن سکتے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے سی پی ایس ٹیم نے اس عظیم موقع کو دعوت کے لیے استعمال کیا ہے۔ یعنی ایمیزون الیکسا اور گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے مولانا وحید الدین خاں صاحب کا انگریزی ترجمہ قرآن پیش کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ممبئی اور امریکہ کی سی پی ایس ٹیموں کی باہمی کوشش کا نتیجہ ہے۔ اسمارٹ اسپیکر کے استعمال کا طریقہ معلوم کرنے کے لیے نیچے موجود یوٹیوب کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے گوگل اسسٹنٹ کو" وزڈم آف دی ڈے" (wisdom of the day) کہیں گے تو مولانا وحیدالدین خاں صاحب کی انگریزی کتاب قرآنک وزڈم کے ایک مضمون کا آڈیو اسٹارٹ ہو جائے گا۔ ایمیزون الیکسا (Amazon Alexa) اور گوگل اسسٹنٹ پر قرآن کا آڈیو سننے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:

YouTube Amazon India Amazon US Amazon UK (مولانا فرہاد احمد)

Amazon Canada Amazon Australia Google Assistan

‹ Previous page Next page › Contents of May 2023 All issues

Printed page