زمین اپنے خاتمہ کی طرف
الرسالہ، جولائی ۲۰۲۴، صفحہ ۳۱
زمین اپنے خاتمہ کی طرف
انڈیا کے معروف انگریزی روزنامہ، ٹائمس آف انڈیا (17 جون 2023) نئی دہلی ایڈیشن کے ٹائمس گلوبل کے صفحہ پر ایک نیوز کا عنوان یہ تھا:
Heatwaves, wildfires hit globe; Asia, Europe, US sizzle at 40°C+ یعنی ہیٹ ویو اور جنگل کی آگ نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کے تحت جو خبر دی گئی تھی وہ ایک انسان کو سنجیدہ غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ خبر کے مطابق، ایشیا، یورپ اور امریکہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز شدید گرمی نے تین براعظم، ایشیا، یورپ اور امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جنگلی آگ (wildfires) کے بڑھتے واقعات اور انتہائی شدت کے درجہ حرارت اُس سنگین خطرہ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ گلوبل وارمنگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین موسمیات کی جانب سے مستقبل کے لیے انتہائی شدید گرمی کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔ چین نے درجہ حرارت کے حوالے سے متعدد الرٹ جاری کیے ہیں، جن میں سنکیانگ کے صحرائی علاقے میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور جنوبی گوانگسی خطے میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے بتایا ہے کہ کیلیفورنیا سے ٹیکساس تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے۔ کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی سیارہ زمین کے گرم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ ماہرین موسمیات کے اندازے کے مطابق، یہاں بھی درجہ حرارت ممکنہ طور پر 54 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ جنوبی کیلیفورنیا کے کئی جنگلات میں لگی آگ سے نمٹا جا رہا ہے۔ کینیڈا میں اس سال جنگل کی آگ نے ایک کروڑ ہیکٹر رقبے کو جلا دیا ہے۔ اٹلی کے بارے میں اندازہ یہ ہے کہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہوگا۔ اس وجہ سے وہاں کی وزارت صحت نے 16 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یونان میں واقع تاریخی قلعہ ایکروپولیس (Acropolis of Athens) سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش حیثیت رکھتا ہے۔ جولائی 2023 میں گرمی کی زیادتی کی وجہ سے یونانی حکومت نے کئی دنوں تک اس کو بند رکھا۔ “ اِسی قسم کے ناقابلِ برداشت، انتہائی شدید گرمی کے تجربہ سے 2024 میں برصغیر ہند و پاک اور دیگر
‹ Previous page Next page › Contents of July 2024 All issues