Al-Risala · July 2024 · page 32

زمین اپنے خاتمہ کی طرف

الرسالہ، جولائی ۲۰۲۴، صفحہ ۳۲

خطے کے لوگ بھی گزر رہے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ (30 مئی 2024) کے مطابق، مئی 2024 میں دہلی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا تھا، یعنی 52°C_ انڈ یا کے 37 شہروں کا درجہ حرارت 45°C سے زیادہ ہو چکا ہے۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کی رپورٹ (24 مئی 2024) کے مطابق، پاکستان کے علاقہ موہنجو دڑو میں مئی کے مہینہ میں 49°C تک پہنچا تھا۔ اور جون کے مہینہ میں 55°C درجہ حرارت پہنچنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کی زیادتی کی بنا پر سیارۂ زمین پر انسان کا رہنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اگر غور کیا جائے تو گلوبل وارمنگ کا ظاہر ہ بتدریج گلوبل بوائلنگ کا ظاہر ہ بنتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرش نے ماحولیات کی ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلوبل وارمنگ کا زمانہ ختم ہو چکا ہے، اب گلوبل بوائلنگ کا زمانہ آگیا ہے : The era of "global warming" has ended, and the era of "global boiling" has arrived. (https://rb.gy/wfm2vq)

جب میں نے ان وحشت ناک خبروں کو پڑھا تو مجھے قرآن کی یہ دو آیتیں یاد آئیں : جو کچھ زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی رونق بنایا ہے ، تا کہ ہم لوگوں کو جانچیں کہ ان میں کون اچھا عمل کرنے والا ہے۔ اور ہم زمین کی تمام چیزوں کو ایک بنجر میدان بنا دیں گے (8-18)۔ مولانا وحید الدین خاں صاحب اس آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ "زمین کی دل فریبیاں انتہائی عارضی ہیں۔ وہ امتحان کی ایک مقرر مدت تک ہیں۔ اس کے بعد زمین کی یہ حیثیت ختم کردی جائے گی۔ یہاں تک کہ وہ صحرا کی طرح بس ایک خشک میدان ہو کر رہ جائے گی۔ " (تذکیر القرآن ، صفحہ 773) موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے پس منظر میں یہ کہنا درست ہوگا کہ اب آخری وقت آگیا ہے کہ انسان مقصد حیات کے تعلق سے اپنی سوچ کو بدلے۔ کیوں کہ موسمیاتی تبدیلی کو بدلنا انسان کے بس میں نہیں ہے ، انسان کے بس میں یہ ہے کہ وہ زمین پر زندگی گزارنے کے اپنے زاویہ نظر کو تبدیل کرے۔ یعنی یہ کہ سیارۂ زمین پر موجود سامان حیات انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے ، بلکہ وہ خدا کے منصوبہ تخلیق کے مطابق اگلے مرحلہ حیات کی تیاری کا مقام ہے۔ گلوبل وارمنگ گویا خاموش زبان میں خدائی اعلان ہے کہ انسان کے تعلق سے زمین کا رول بتدریج اپنے خاتمہ کی طرف جا رہا ہے۔ ایسی صورت میں یہ دانش مندی نہیں ہے کہ انسان اللہ رب العالمین اور اس کے کریشن پلان سے غافل ہو کر زندگی گزارے۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم، نئی دہلی)

‹ Previous page Next page › Contents of July 2024 All issues

Printed page